
پاکستان کی حکومت اور فوج نے اعلان کیا ہے کہ انڈین حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا اور اس آپریشن کو ’بنیان مرصوص‘ کا نام دیا گیا۔ اس آپریشن سے قبل پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب انڈیا نے میزائلوں کے ذریعے راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس، شورکوٹ ایئر بیس اور مرید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم ان حملوں کے نتیجے میں فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ رہےدوسری جانب انڈین فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے مغربی محاذ پر فوجی کارروائی کے دوران انڈین عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے تیز رفتار میزائل استعمال کیے جن سے محدود پیمانے پر نقصان ہوا ہے تاہم دراندازی کی زیادہ تر کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔چین اور امریکہ نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود سنیچر کے روز دن 12 بجے تک ہر طرح کی پروازوں کے لیے بند کر دی گئیانڈیا اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ اور پاکستان سپر لیگ کے میچز بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں ’پاکستان کی 26 مقامات پر دراندازی کی کوشش، زیادہ تر حملے ناکام بنائے مگر چند سٹیشنز پر سازو سامان کونقصان پہنچا،‘ انڈیا کا دعویٰ