پاکستان نے انڈین حملوں کے بعد جوابی کارروائی شروع کر دی: آئی ایس پی آر


پاکستان کے سرکاری ٹی وی اور فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے انڈین حملوں پر جوابی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے جوابی کارروائی کو ’آپریشن بنیان مرصوص کا نام دیا ہے۔‘پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا نے کچھ دیر قبل طیاروں کے ذریعے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے راولپنڈی کی نور خان بیس، شورکوٹ بیس اور مرید بیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ تاہم ان حملوں کے نتیجے میں پاکستان فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریفنے دعویٰ کیا کہ انڈیا نے جمعے کی شب چھ بیلسٹک میزائل آدم پور سے فائر کیے ہیں جن میں سے ایک انڈیا کے علاقے آدم پور میں جبکہ دیگر پانچ انڈین پنجاب کے علاقے امرتسر میں گرے ہیں۔عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے جائزہ اجلاس میں پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی ہے۔انڈیا اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ کے میچز ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ پی ایس ایل کو متحدہ عرب امارات میں منتقل کر دیا گیا ہے۔پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک پاکستان نے انڈیا کے 77 ڈرونز مار گرائے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نے پانچ انڈیا طیارے گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ انڈّیا نے تاحال اس پر تبصرہ نہیں کیا۔لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری سے دونوں طرف جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔عالمی رہنماؤں نے دونوں ملکوں سے تحمل اور تناؤ میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وانس نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ سے 'ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔' پاکستان نے انڈین حملوں کے بعد جوابی کارروائی شروع کر دی: آئی ایس پی آر

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

آپریشن ’بنیان مرصوص کا آغاز کرنے والے فتح میزائل‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

ماضی کے برعکس کیا امریکہ اس بار پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کم کروانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے؟

’بنیان مرصوص‘: ایئر بیسز پر حملوں کے بعد پاکستان کی انڈیا کے خلاف ’جوابی کارروائی‘، امریکی سیکرٹری خارجہ کا پاکستانی آرمی چیف سے رابطہ

’بنیان مرصوص‘: ایئر بیسز پر حملوں کے بعد پاکستان کی انڈیا کے خلاف ’جوابی کارروائی‘، امریکی سیکرٹری خارجہ کا پاکستانی آرمی چیف کو فون

پاکستان نے انڈین حملوں کے بعد جوابی کارروائی شروع کر دی: آئی ایس پی آر

’بنیان مرصوص‘: پاکستانی ایئر بیسز پر حملوں کے بعد انڈیا کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا، آئی ایس پی آر

پاکستان نے انڈین حملوں کے بعد جوابی کارروائی شروع کر دی ہے: آئی ایس پی آر

نور خان ایئربیس، مرید ایئربیس اور شور کوٹ بیس پر انڈیا نے میزائل داغے ہیں، پاک فضائیہ کے اثاثے محفوظ ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا دعویٰ

نور خان ایئربیس، مرید ائیربیس اور شور کوٹ پر انڈیا نے میزائل داغے ہیں، پاک فضائیہ کے اثاثے محفوظ ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا دعویٰ

رفال بمقابلہ جے 10 سی: پاکستانی اور انڈین جنگی طیاروں کی وہ ’ڈاگ فائٹ‘ جس پر دنیا بھر کی نظریں ہیں

بِل گیٹس کا اپنی 99 فیصد دولت عطیہ کرنے کا منصوبہ: ’نہیں چاہتا کہ جب مروں تو لوگ کہیں کہ اس کے پاس کافی دولت تھی‘

رابرٹ پریوسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب٬ یہ انتخاب کیسے ہوتا ہے؟

پاکستان نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کردیے۔۔ تعداد 35 ہوگئی

انڈیا پاکستان کشیدگی کے دوران دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل کی معطلی اہم کیوں ہے؟

10 دن پہلے دلہا بننے والا آج کفن پہن کر سوگیا۔۔ بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والا معصوم کمشیری نوجوان کون تھا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی