عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار، عدالت کا بڑا فیصلہ آ گیا


اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دیدی۔ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کی گرفتاری پر محفوظ مختصر فیصلہ سنا دیا ، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کردئیے گئے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماوں کو گرفتار کرنے سےروک دیا،عدالت نے فوادچودھری،سیف اللہ نیازی،فیصل چودھری کوگرفتارنہ کرنےکاحکم دیا ہے ۔عدالت نے نعیم حیدر اورعلی بخاری کوبھی گرفتارکرنےسےروک دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے احکامات جاری کیے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ،میڈیکل ٹیم نیب راولپنڈی آفس پہنچ گئی۔ہم نیوز کے مطابق پمز اسپتال کی 4رکنی میڈیکل ٹیم عمران خان کا معائنہ کررہی ہے،پمز اسپتال کی 4 رکنی میڈیکل ٹیم میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔علاوہ ازیں  پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پل چوکی ملک احمد بابا انٹرچینج موٹروے ٹول پلازہ نذراتش کردیا۔ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں نے موٹروے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردی ،لیوی اہلکار اور موٹروے عملہ جان بچا کر بھاگ گیا۔دیر باجوڑ اور سوات سمیت بٹ خیلہ مالاکنڈ کے کارکن موٹروے انٹر چینج پر جمع ہوگئے ،سابق صوبائی وزیر شکیل خان بھی احتجاج میں شریک ہیں۔اس کے علاوہ سابق ایم این اے جنید اکبر بھی احتجاج میں شریک ہیں، مالاکنڈویژن کے نو اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں فیس بک ، ٹوئٹر ، یوٹیوب ، واٹس ایپ کی سروسز بھی بند ہونا شروع ہوگئی ہیں ۔عمران خان کی گرفتاری چیئرمین نیب کی ہدایت پر ہوئی، نیب اعلامیہتفصیلات کے مطابق ملک کے اکثر شہروں میں فیس بک ،ٹوئٹر، یوٹیوب ، واٹس ایپ  کی سروسز میں خلل آنا شروع ہوگیا ہے ، بیشتر شہروں میں فیس بک،  ٹوئٹر ، فیس بک ، واٹس ایپ  کی سروسز بند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔دوسری جانب ملک کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکے مطابق پنجاب کی وزارت داخلہ کے مراسلے کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بند کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کمپنیوں کو انٹرنیٹ بند کرنے کے احکامات موصول ہوگئے ہیں جس کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انڈیا اور بنگلہ دیش کی ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں کیا ان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کا عندیہ ہیں؟

کھلونا رفال طیارے پر لیموں اور مرچیں انڈیا میں زیر بحث: ’حکومت ہمیں شرمندہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی‘

الکتراز جیل: ماضی میں بدنامِ زمانہ گینگسٹرز کی آماجگاہ جسے صدر ٹرمپ نے دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے

انڈین سوشل میڈیا پر کھلونا رفال طیارے پر لٹکے لیموں مرچیں زیر بحث: ’حکومت ہمیں شرمندہ کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی‘

اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ پر ’قبضے‘ کے منصوبے کی منظوری دے دی

نپولین: افریقہ کے دور افتادہ جزیرے سینٹ ہیلینا پر فرانسیسی جرنیل کے آخری ایام کیسے گزرے

کراچی میں آج اور کل کس وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

’سادہ مگر طاقتور‘: صفائی کے لیے آزمودہ سرکہ کیا جراثیم اور بیکٹیریا کو بھی ختم کرتا ہے

بھارت کی 7 ریاستوں میں اُٹھتی بغاوت۔۔ اصل کہانی کیا ہے؟

’وزنجام‘: 180 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی گہرے پانی کی بندرگاہ انڈیا کے لیے اتنی خاص کیوں ہے؟

کبھی پوپ تو کبھی ’بدی کی علامت‘: ٹرمپ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر پر تنقید، ’آپ کو پتا ہو گا کہ سرخ لائٹ بُرے لوگوں کی نشانی ہے‘

سونے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔۔ جانیں فی تولہ سونا مہنگا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

صرف 10 منٹ میں گنے کا رس گھر پر کیسے بنائیں؟ جانیں 7 زبردست فائدوں والا بازار جیسا لذیذ جوس بنانے کا آسان طریقہ

غزہ میں اسرائیلی کارروائی کا دائرہ بڑھانے کے لیے ہزاروں ریزرو فوجی طلب

کبھی پوپ تو کبھی ’بدی کی علامت‘: ٹرمپ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر پر تنقید کیوں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی