
ترکیے صدارتی انتخابات کیلئے جاری پولنگ ختم ہوگئی ، ابتدائی نتائج میں رجب طیب ایردوان کو سبقت حاصل ہے ۔ترک میڈیا کے مطابق 21فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی ہے ، صدر طیب ایردوان کو 55فیصد سے زائد ووٹ ملے ہیں۔اپوزیشن کے مرکزی امیدوار کو 21فیصد سے زائد ووٹ ملے،دوسری جانب ترکی کی اپوزیشن جماعتوں نے صدر طیب ایردوان پر برتری کا دعویٰ کردیا ہے۔