ناروے سے پاکستان کا بائیک پہ سفر 22 دن میں


لنڈی کوتل: پاکستانی نژاد نارویجین شہری ضیا الدین موٹر بائیک پر 22 روز کا سفر طے کر کے 4 جون کو اپنے گاؤں لنڈی کوتل پہنچ گئے جہاں اہل علاقہ سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔مؤقر ویب سائٹ کے مطابق ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے بائیکر ضیا الدین کا کہنا تھا کہ وہ گذشتہ ایک دہائی سے ناروے کے شہر اوسلو میں رہائش پذیر ہیں، وطن سے دور انہیں گھر کی یاد ستا رہی تھی اس لیے ملک واپس آنے کا خیال آیا۔انہوں نے کہا کہ میں پورے یورپ میں موٹر بائیک پر سفر کر چکا ہوں، اس مرتبہ سوچا کہ پاکستان بھی بائیک پر جاؤں اسی ارادے کے ساتھ 2 مئی کو ناروے سے نکلا۔ضیا الدین نے بتایا کہ وہ یورپ کے 16 ممالک سے ہوتے ہوئے ترکی اور پھر وہاں سے بذریعہ ایران پاکستان پہنچے ہیں۔ انہوں ںے کہا اس سفر کے دوران میں مختلف مقامات میں قیام کرتا تھا تاکہ نئی جگہوں کو دیکھنے کا موقع ملے۔ایک سوال پر بائیکر ضیا الدین نے کہا اس سفر میں پانچ ہزار یورو خرچ ہوئے ہیں لیکن میں پیسوں کی زیادہ پرواہ نہیں کرتا ہوں کیونکہ یہ میرے خوش رہنے کی وجہ ہے اور میں اسی طریقے سے جینا چاہتا ہوں۔ضیا الدین نے کہا میں صحت مند رہنے کے لیے سفر کرتا ہوں، اگر زندگی کو جینا ہے تو موٹر بائیک پر سفر ضروری ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کورونا میں جب سفری پابندی لگی تو میں نے بائیک پر سفر کرنا شروع کیا، موٹرسائیکل پر سفر کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اس کے لیے کوئی بارڈر کی قید نہیں، آپ ہر جگہ گھوم پھر سکتے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر 500 کلومیٹر طے کرتا تھا، میرے پاس بی ایم ڈبلیو 2021 ماڈل بائیک ہے جو سفر کے لیے بہت آرام دہ ہے۔عمرے کی ادائیگی کیلئے موٹر سائیکل پر آنے والا شخص مسجد الحرام پہنچتے ہی انتقال کر گیااردو نیوز سے بات چیت میں ضیا الدین نے کہا میرا تعلق قبائلی ضلع خیبر سے ہے جو دہشت گردی سے بہت متاثر ہوا تھا، میں یہ سفر بائیک پر کر کے ایک تو امن کا پیغام دینا تھا دوسرا سیاحت اور کلچر کو پروموٹ کرنا میرا مقصد تھا۔انہوں نے کہا کہ ناروے واپس جاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ممالک کی سیر کروں گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملے: ایک لیویز اہلکار ہلاک، سات مسافر زخمی

ایک خانہ بدوش سمگلر جس نے پاکستان میں یورپ جانے کے خواب کو گھناؤنے کاروبار میں بدل دیا

ایک خانہ بدوش سمگر جس نے پاکستان میں یورپ جانے کے خواب کو گھناؤنے کاروبار میں بدل دیا

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس

اسحٰق ڈار کی کاجا کلاس سے ٹیلی فونک گفتگو

جامعہ پشاور میں 250 اساتذہ کی کمی کا انکشاف

لگژری سیلون سے متعلق پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ

سندھ حکومت پرائیویٹ ٹیکسی سروس کو کیوں ریگولیٹ کر رہی ہے؟

کمپیٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ڈیری فارمرز کے جرمانے کم کر دیئے

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا‘ کور کمانڈر کانفرس

بھارت نے آئی ایس پی آر کا ایکس اکاؤنٹ معطل و یوٹیوب چینل بلاک کردیا

اگرجنگ ہوئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا، خواجہ سعد رفیق

آرمی چیف نے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیے، فیصل واوڈا

وزیر اعظم سے امارتی سفیر کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

خریف کیلئے پانی کی تقسیم، ارسا نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی