میٹا نے کئی نئے ٹولز پیش کر دیئے


کیلیفورنیا: سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی مرکزی کمپنی میٹا نے کئی نئے ٹولز اور تبدیلیاں پیش کر دیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کی جانب سے نئے آپشن فیس بک ریلز کی ایڈیٹنگ اور نئے ٹیمپلیٹ کی صورت میں پیش کیے گئے ہیں۔ میٹا نے شارٹ ویڈیوز کی مقبولیت کے باعث ڈیش بورڈ میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔میٹا کی جانب سے کی گئی تبدیلیوں میں ہیش ٹیگ، ٹاپ ٹرینڈز، مقبول ریلز اور دیگر فیچرز شامل ہیں جبکہ کہا جا رہا ہے کہ میٹا نے ٹک ٹاک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسے آزمایا ہے۔میٹا کی جانب سے ریلز میں ٹیکسٹ، آڈیو اور میوزک وغیرہ کو شامل کرنے کے آپشن کو بہتر بنایا گیا ہے جو سب ایک ہی ایڈیٹنگ ونڈو میں ظاہر ہوں گے۔ اس سے ایڈیٹنگ کو تیز اور آسان بنایا جاسکتا ہے۔یہ بھی پڑھیں: اس کے علاوہ پروفیشنل اکاؤنٹس رکھنے والوں کو فیس بک پر اپنی موجودگی بہتر بنانے کے لیے بھی روزانہ کی چیک لسٹ اور دیگر سہولیات دی جا رہی ہیں۔ اس سے مداحوں کی تعداد بڑھانے میں بھی مدد ملے سکے گی۔ایک اور دلچسپ فیچر، ’کری ایٹرز ٹو فالو‘ جو نیوز فیڈز میں ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے تحت نئے ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں کو فروغ مل سکتا ہے۔ اس کے تحت پروفیشنل موڈ کری ایٹرز کو فالو بٹن بھی فراہم کیا گیا ہے۔میٹا نے باضابطہ طور پر کہا ہے کہ وہ اگلے چند ہفتوں میں پروفیشنل صارفین کے لیے مزید سہولیات پیش کرے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انڈین پنجاب میں سات اور آٹھ مئی کی درمیانی شب ہوئے دھماکوں کا معمہ: امرتسر اور گورداسپور میں لوگوں نے کیا دیکھا؟

انڈیا، پاکستان کشیدگی پر تشویش ہے مگر مداخلت نہیں کر سکتے، توقع ہے جوہری جنگ نہیں ہو گی: امریکہ

لیو چہار دہم: نئے منتخب ہونے والے پوپ رابرٹ پریوسٹ کون ہیں؟

پاکستانی فوج کا ’رفال سمیت پانچ انڈین جنگی طیارے‘ گرانے کا دعویٰ: بی بی سی ویریفائی کا تجزیہ اور بھٹنڈہ کے یوٹیوبر کی کہانی

پانی میں بم کو ناکارہ بنانے کے ماہر وہ جاسوس جن کی پراسرار گمشدگی برسوں بعد بھی معمہ ہے

پاکستان میں گرایا گیا اسرائیلی ساختہ ہروپ ڈرون کیا ہے اور فضا میں اس کی نشاندہی کرنا مشکل کیوں ہے؟

کراچی کے علاقے ملیر میں دھماکے کی اطلاع۔۔ پولیس، ریسکیو اور سیکیورٹی اداروں کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

دو جوہری طاقتوں کے درمیان براہِ راست عسکری ٹکراؤ: ’صورتحال حقیقی طور پر خطرناک ہو چکی ہے‘

مُکا دِکھا کر بھارت کو للکار دیا۔۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری واہگہ بارڈر پہنچ گئے! دشمن کو کیا دو ٹوک پیغام دیا؟

پاکستان نے بھارت کا کتنے ارب روپے کا نقصان کردیا؟ صدیوں یاد رکھے گا

لاہور سمیت 5 شہروں میں بھارتی ڈرونز کا حملہ۔۔ پاک فوج نے جاسوس ڈرون مار گرائے

پاکستان کا 25 انڈین ڈرون گرانے کا دعویٰ، انڈیا نے ڈرون حملے عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی پاکستانی کوشش کا جواب قرار دے دیے

پاکستان کا 25 ڈرون گرانے کا دعویٰ، ’یہ ڈرونز انڈین عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی پاکستانی کوشش کا جواب ہیں‘، انڈیا

سونا اچانک سستا ہوگیا.. جانیں 1 تولہ سونا اب کتنے کا ملنے لگا؟

پاکستان کا انڈیا کے 25 ڈرونز گرانے کا دعویٰ، انڈین وزیر خارجہ کا فوجی حملے کی صورت میں سخت جواب دینے کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی