لیو چہار دہم: نئے منتخب ہونے والے پوپ رابرٹ پریوسٹ کون ہیں؟


Getty Imagesسینٹ پیٹرز بیسیلیکا کی بالکونی سے ان کے نام کے اعلان سے قبل ہی مجعمے نے پوپ زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔69 برس کے رابرٹ پریوسٹ سینٹ پیٹر کے اس منصب پر فائز ہونے والے 267ویں پوپ ہیں، جنھیں پوپ لیو چہار دہم کا خطاب دیا گیا ہے۔ وہ پوپ بننے والے پہلے امریکی ہیں یہ اور بات ہے کہ انھیں لاطینی امریکہ کا ایک کارڈینل سمجھا جاتا ہے کیونکہ آرچ بشپ بننے سے قبل انھوں نے پیرو میں ایک مشنری کے طور پر گزارے کئی سال گزارے۔ سنہ 1955 میں شکاگو میں پیدا ہوئے۔ انھیں 1982 میں پادری کا خطاب ملا۔ اس کے تین برس بعد وہ پیرو چلے گئے مگر وہ باقاعدگی سے امریکہ بھی آتے تھے۔ ان کے پاس پیرو کی قومیت ہے اور انھیں ایک ایسی شخصیت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنھوں نے پسماندہ طبقات کی فلاح کے لیے کام کیا اور مقامی چرچز کے لیے پل کا کردار ادا کیا۔انھوں نے 10 سال مقامی پادری کے طور پر اور شمال مغربی پیرو میں ٹرجیلو کے علاقے میں ایک مذہبی سکول میں بطور استاد خدمات انجام دیں۔Reutersنئے پوپ نے انگریزی اور اطالوی زبان میں ویٹیکن میں ہزاروں پیروکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’آپ پر سلامتی ہو۔‘ بھائیو اور بہنو، میں آپ کے گھر والوں کو، آپ سب کو، آپ جہاں کہیں بھی ہوں، آشتی کا سلام بھیجنا چاہتا ہوں۔‘انھوں نے اپنے سے پہلے پوپ فرانسس کو خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ پوپ بننے کے ایک سال بعد فرانسس نے انھیں پیرو کے شہر چیکلائیو کا بشپ بنایا تھا۔ویٹیکن میں کارڈینلز کا اجلاس سات مئی کو: نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور یہ فیصلہ کون کرتا ہے؟نئے پوپ کے انتخاب میں پاکستان، ایران اور عراق جیسے مسلم اکثریتی ممالک کے ’کارڈینلز‘ اہم کیوں؟ویٹیکن سٹی میں ’یادگار اتفاق‘: جب میں نے پہلی اور آخری بار پوپ فرانسس کو دیکھاکیا حضرت عیسیٰ کا کفن کہلانے والے ’شراؤڈ آف ٹیورن‘ اور اس پر موجود انسانی پیکر کا معمہ حل ہوگیانئے پوپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’متحد ہو کر اور خدا کے ساتھی بن کر آئیے ہم مل کر آگے بڑھیں۔‘پریوسٹ نے بتایا کہ وہ 30 برس کی عمر میں پیرو چلے گئے تھے۔ پوپ لیو چہار دہم نے اس کے بعد تمام کارڈینلز کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے دو روزہ ’کنکلیو‘ کے دوران انھیں منتخب کیا تھا۔Reutersچونکہ پوپ کے انتخاب میں حصہ لینے والے 80 فیصد کارڈینلز کا تقرر فرانسس نے کیا تھا، اس لیے پریوسٹ کا پوپ چنا جانا کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے۔اب انھیں ایک ایسی شخصیت کے طور پر دیکھا جائے گا جو کیتھولک چرچ میں فرانسس کی اصلاحات کے تسلسل کو آگے لے کر گئے۔ اگرچہ وہ ایک امریکی ہیں اور کیتھولک چرچ کے اندر تقسیم سے پوری طرح واقف ہوں گے، ان کا لاطینی امریکی پس منظر بھی ارجنٹائن سے آنے والے پوپ کے بعد تسلسل کی نمائندگی کرتا ہے۔اگرچہ پیرو میں آرچ بشپ کے طور پر اپنے وقت کے دوران وہ جنسی زیادتی کے سکینڈلز سے بچ نہیں پائے ہیں لیکن ان کے ’ڈائوسیز‘ نے اس امکان کو مسترد کر دیا کہ وہ کسی بھی ایسی کوشش میں بھی ملوث ہیں۔ کنکلیو سے پہلے ویٹیکن کے ترجمان میٹیو برونی نے کہا کہ کانکلیو سے چند دن قبل کالج آف کارڈینلز کے اجتماعات کے دوران ایک ایسے پوپ کی ضرورت پر زور دیا گیا جس میں ’ایک ایسے چرچ کی قیادت کرنے کی قابلیت ہو جو محض چرچ تک ہی محدود نہ ہو بلکہ وہ باہر نکل کر مایوسی میں گھری دنیا میں روشنی لانے کی اہلیت رکھتا ہو۔‘ویٹیکن میں کارڈینلز کا اجلاس سات مئی کو: نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور یہ فیصلہ کون کرتا ہے؟نئے پوپ کے انتخاب میں پاکستان، ایران اور عراق جیسے مسلم اکثریتی ممالک کے ’کارڈینلز‘ اہم کیوں؟ویٹیکن سٹی میں ’یادگار اتفاق‘: جب میں نے پہلی اور آخری بار پوپ فرانسس کو دیکھاکیا حضرت عیسیٰ کا کفن کہلانے والے ’شراؤڈ آف ٹیورن‘ اور اس پر موجود انسانی پیکر کا معمہ حل ہوگیاپوپ فرانسس کی وفات: ایک سادہ مزاج شخص جنھوں نے روایتی شان و شوکت کے بجائے عاجزی کو ترجیح دیحضرت خضر: پراسراریت میں لپٹی شخصیت جن کا قرآن اور مذہبی روایات میں درج قصہ ظاہر اور حقیقت میں فرق بتاتا ہے

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

رابرٹ پریوسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب٬ یہ انتخاب کیسے ہوتا ہے؟

پاکستان نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کردیے۔۔ تعداد 35 ہوگئی

10 دن پہلے دلہا بننے والا آج کفن پہن کر سوگیا۔۔ بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والا معصوم کمشیری نوجوان کون تھا؟

میرے بعد لوگ میرے بارے میں بہت کچھ کہیں گے، بل گیٹس نے اپنی تمام دولت عطیہ کرنے کا اعلان کیوں کیا؟

دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل ایک ہفتے کے لیے معطل، لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف جانی و مالی نقصان

جب پاکستان مارے گا تو پوری دنیا دیکھے گی۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارت کو للکار! پریس کانفرنس میں کیا کچھ کہا؟

دنیا بھر کے جنگی ماہرین نے بھارت پاکستان کے جنگی جہازوں کا مسابقتی جائزہ لینا کیوں شروع کر دیا؟

اوکاڑہ اور عارف والا میں مزید 5 بھارتی ڈرونز مار گرائے۔۔ پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے دشمن کے دانت کھٹے

ہمارے معدے اور دماغ کا آپس میں کیا تعلق ہے اور خوراک کی مدد سے اسے بہتر کیسے بنایا جا سکتا ہے؟

شہید ارتضیٰ عباس کی علامہ اقبال کی نظم پڑھتے ہوئے ویڈیو۔۔ دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی

رافیل طیاروں کی تباہی پر چائنیز میمرز نے بھی بھارتیوں کو نہ بخشا۔۔ ویڈیو بنا کر بھارت کے زخموں پر نمک چھڑکنے لگے ! دیکھیں

انڈین پنجاب میں سات اور آٹھ مئی کی درمیانی شب ہوئے دھماکوں کا معمہ: امرتسر اور گورداسپور میں لوگوں نے کیا دیکھا؟

بھارت کو کرارا جواب۔۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2.3 ارب ڈالر ملنے کی امید

انڈیا، پاکستان کشیدگی پر تشویش ہے مگر مداخلت نہیں کر سکتے، توقع ہے جوہری جنگ نہیں ہو گی: امریکہ

لیو چہار دہم: نئے منتخب ہونے والے پوپ رابرٹ پریوسٹ کون ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی