میرے بعد لوگ میرے بارے میں بہت کچھ کہیں گے، بل گیٹس نے اپنی تمام دولت عطیہ کرنے کا اعلان کیوں کیا؟


سال 2000 میں جب مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا گیٹس نے گیٹس فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی تھی تو انہوں نے منصوبہ بندی کی تھی کہ یہ ادارہ طویل عرصے تک کام کرتا رہے۔ بل گیٹس کا منصوبہ تھا کہ ان کی موت کے بعد بھی یہ ادارہ کام جاری رکھے گا اور ان کی دولت کو کئی دہائیوں تک فلاحی کاموں کے لیے خرچ کرے گا۔ مگر اب مائیکرو سافٹ کے شریک بانی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زیادہ تر دولت کو عطیہ کرنے کے لیے اتنا انتظار نہیں کرنا چاہتے۔ ایک بلاگ پوسٹ میں انہوں نے اپنی تمام دولت کو (160 ارب ڈالرز سے زائد) کو تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بل گیٹس کا تخمینہ ہے کہ اگلے 20 برسوں یا 31 دسمبر 2045 سے قبل ایسا ہو جائے گا۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے صحت، غیر ملکی امداد اور دیگر عوامی معاونت کے پروگرامز کے لیے فنڈز میں کٹوتی کی جا رہی ہے، گیٹس فاؤنڈیشن کے لیے ان تمام مقاصد کے لیے کام کیا جاتا ہے۔ بل گیٹس نے بتایا کہ ان کا ادارہ عالمی صحت اور مساوات کے عمل تیز کرنا چاہتا ہے اور توقع ہے کہ وہ دیگر ارب پتی افراد کے لیے ایک مثال بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 'میری موت کے بعد لوگ میرے بارے میں بہت کچھ کہیں گے، مگر پرعزم ہوں کہ وہ یہ نہیں کہہ سکیں گے کہ ایک ارب پتی مرگیا، دنیا میں ایسے متعدد مسائل ہیں جن کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے تو میں اپنے تمام وسائل سے لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں'۔ گیٹس فاؤنڈیشن دنیا کے چند بڑے فلاحی اداروں میں سے ایک ہے اور اب تک 100 ارب ڈالرز سے زائد مختلف فلاحی منصوبوں پر خرچ کرچکا ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے بل گیٹس کی جانب سے دولت کا عطیہ کرنے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے مگر ان کا نیا اعلان زیادہ ڈرامائی ہے کیونکہ وہ اب بہت جلد تمام دولت کو عطیہ کر دینا چاہتے ہیں۔ اگلے 20 برسوں کے دوران گیٹس فاؤنڈیش کی جانب سے ماؤں اور نومولود بچوں کی اموات کی روک تھام، جان لیوا وبائی امراض کے خاتمے اور کروڑوں افراد کو غربت سے نکالنے جیسے مقاصد پر کام کیا جائے گا۔ بل گیٹس نے توقع ظاہر کی کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے ایسا کرنے میں مدد ملے گی۔ بل گیٹس کے مطابق 2045 تک وہ اپنی 99 فیصد دولت کو عطیہ کرچکے ہوں گے جبکہ ان کی تمام آمدنی بھی گیٹس فاؤنڈیشن کے پاس جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بِل گیٹس کا اپنی 99 فیصد دولت عطیہ کرنے کا منصوبہ: ’نہیں چاہتا کہ جب مروں تو لوگ کہیں کہ اس کے پاس کافی دولت تھی‘

رابرٹ پریوسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب٬ یہ انتخاب کیسے ہوتا ہے؟

پاکستان نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کردیے۔۔ تعداد 35 ہوگئی

انڈیا پاکستان کشیدگی کے دوران دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل کی معطلی اہم کیوں ہے؟

10 دن پہلے دلہا بننے والا آج کفن پہن کر سوگیا۔۔ بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والا معصوم کمشیری نوجوان کون تھا؟

میرے بعد لوگ میرے بارے میں بہت کچھ کہیں گے، بل گیٹس نے اپنی تمام دولت عطیہ کرنے کا اعلان کیوں کیا؟

دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل ایک ہفتے کے لیے معطل، لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف جانی و مالی نقصان

جب پاکستان مارے گا تو پوری دنیا دیکھے گی۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارت کو للکار! پریس کانفرنس میں کیا کچھ کہا؟

دنیا بھر کے جنگی ماہرین نے بھارت پاکستان کے جنگی جہازوں کا مسابقتی جائزہ لینا کیوں شروع کر دیا؟

سونے کی قیمت میں مزید کمی.. 1 تولہ سونا سستا ہو کر کتنے کا ملنے لگا ؟

اوکاڑہ اور عارف والا میں مزید 5 بھارتی ڈرونز مار گرائے۔۔ پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے دشمن کے دانت کھٹے

ہمارے معدے اور دماغ کا آپس میں کیا تعلق ہے اور خوراک کی مدد سے اسے بہتر کیسے بنایا جا سکتا ہے؟

شہید ارتضیٰ عباس کی علامہ اقبال کی نظم پڑھتے ہوئے ویڈیو۔۔ دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی

رافیل طیاروں کی تباہی پر چائنیز میمرز نے بھی بھارتیوں کو نہ بخشا۔۔ ویڈیو بنا کر بھارت کے زخموں پر نمک چھڑکنے لگے ! دیکھیں

انڈین پنجاب میں سات اور آٹھ مئی کی درمیانی شب ہوئے دھماکوں کا معمہ: امرتسر اور گورداسپور میں لوگوں نے کیا دیکھا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی