جب پاکستان مارے گا تو پوری دنیا دیکھے گی۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارت کو للکار! پریس کانفرنس میں کیا کچھ کہا؟


ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک پیغام: یہ 21ویں صدی ہے، جھوٹ کا پردہ چاک ہوچکا ہے! اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پاک فوج، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی سازشوں کا پول کھولتے ہوئے واضح کر دیا کہ بھارت اپنے ہی علاقے میں تنصیبات کو نشانہ بنا کر الزام پاکستان پر لگا رہا ہے — مگر اب نہ وہ وقت ہے، نہ وہ زمانہ۔ انہوں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے امرتسر میں اپنی ہی تنصیبات کو چار پروجیکٹائلز سے نشانہ بنایا، جن میں سے صرف ایک پاکستانی علاقے ڈنگا میں آ گرا، باقی تین خود بھارت میں گرے۔ مقصد؟ دنیا کو گمراہ کرنا اور پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا۔ ترجمان پاک فوج نے دبنگ انداز میں کہا، "جب پاکستان مارے گا تو پوری دنیا کو پتا چلے گا، میڈیا کو نہیں بتانا پڑے گا۔" انہوں نے بھارتی میڈیا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلمی سیناریو بنا کر ایک مصنوعی جنگی ماحول پیش کر رہا ہے، حالانکہ زمینی حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں سب کچھ معمول کے مطابق ہے، اور عوام اپنی افواج پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ پاکستان اب تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرا چکا ہے، جن میں سے ایک حملے میں 4 فوجی زخمی اور 3 شہری شہید ہوئے۔ تمام ڈرونز کا فرانزک تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ بھارت کی دراندازی کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جا سکے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا، بھارت کو بالی ووڈ سے نکل کر حقیقت کی دنیا میں آنا ہوگا۔ یہ 18ویں صدی نہیں کہ من گھڑت کہانیوں سے دنیا کو بہکا سکیں۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہر نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے، اور دشمن کی کوئی بھی چال اب چھپنے والی نہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

رابرٹ پریوسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب٬ یہ انتخاب کیسے ہوتا ہے؟

پاکستان نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کردیے۔۔ تعداد 35 ہوگئی

انڈیا پاکستان کشیدگی کے دوران دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل کی معطلی اہم کیوں ہے؟

10 دن پہلے دلہا بننے والا آج کفن پہن کر سوگیا۔۔ بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والا معصوم کمشیری نوجوان کون تھا؟

میرے بعد لوگ میرے بارے میں بہت کچھ کہیں گے، بل گیٹس نے اپنی تمام دولت عطیہ کرنے کا اعلان کیوں کیا؟

دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل ایک ہفتے کے لیے معطل، لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف جانی و مالی نقصان

جب پاکستان مارے گا تو پوری دنیا دیکھے گی۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارت کو للکار! پریس کانفرنس میں کیا کچھ کہا؟

دنیا بھر کے جنگی ماہرین نے بھارت پاکستان کے جنگی جہازوں کا مسابقتی جائزہ لینا کیوں شروع کر دیا؟

اوکاڑہ اور عارف والا میں مزید 5 بھارتی ڈرونز مار گرائے۔۔ پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے دشمن کے دانت کھٹے

ہمارے معدے اور دماغ کا آپس میں کیا تعلق ہے اور خوراک کی مدد سے اسے بہتر کیسے بنایا جا سکتا ہے؟

شہید ارتضیٰ عباس کی علامہ اقبال کی نظم پڑھتے ہوئے ویڈیو۔۔ دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی

رافیل طیاروں کی تباہی پر چائنیز میمرز نے بھی بھارتیوں کو نہ بخشا۔۔ ویڈیو بنا کر بھارت کے زخموں پر نمک چھڑکنے لگے ! دیکھیں

انڈین پنجاب میں سات اور آٹھ مئی کی درمیانی شب ہوئے دھماکوں کا معمہ: امرتسر اور گورداسپور میں لوگوں نے کیا دیکھا؟

بھارت کو کرارا جواب۔۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2.3 ارب ڈالر ملنے کی امید

انڈیا، پاکستان کشیدگی پر تشویش ہے مگر مداخلت نہیں کر سکتے، توقع ہے جوہری جنگ نہیں ہو گی: امریکہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی