بھارت کو کرارا جواب۔۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2.3 ارب ڈالر ملنے کی امید


پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم دن — آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جہاں 2.3 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری کی اُمید ہے۔ اس میں سے ایک ارب ڈالر ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلیٹی (EFF) پروگرام کا حصہ ہوگا، جو جولائی 2024 میں منظور کیا گیا تھا۔ یہ قرض پیکیج 37 ماہ پر محیط ہے، جس کی مجموعی مالیت 7 ارب ڈالر ہے۔ پاکستان کو اس پروگرام کے تحت پہلا مرحلہ 27 ستمبر کو مکمل ہوا تھا، جس میں 1.2 ارب ڈالر دیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ شعبوں کی بحالی کے لیے اضافی 1.3 ارب ڈالر کی منظوری بھی متوقع ہے، تاکہ ماحولیاتی نقصانات پر قابو پایا جا سکے۔ وزارت خزانہ کے افسران نے بتایا کہ موجودہ مالی سال میں پاکستان نے پروگرام کی تمام اہم شرائط پوری کر لیں — جس میں پرائمری بیلنس، صوبائی سرپلس اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو شامل ہیں۔ دوسری طرف، آئی ایم ایف کی ترجمان جولی کوزیک نے تصدیق کی ہے کہ 9 مئی کا اجلاس شیڈول کے مطابق ہوگا۔ اس اجلاس میں پاکستان کے لیے ریزیلینس سپورٹ فیسیلیٹی پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قرض کی منظوری کا مقصد زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانا اور پاکستان کو مالی استحکام میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی امید ظاہر کی کہ خطے میں، خاص طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تناؤ میں جلد بہتری آئے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

رفال بمقابلہ جے 10 سی: پاکستانی اور انڈین جنگی طیاروں کی وہ ’ڈاگ فائٹ‘ جس پر دنیا بھر کی نظریں ہیں

بِل گیٹس کا اپنی 99 فیصد دولت عطیہ کرنے کا منصوبہ: ’نہیں چاہتا کہ جب مروں تو لوگ کہیں کہ اس کے پاس کافی دولت تھی‘

رابرٹ پریوسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب٬ یہ انتخاب کیسے ہوتا ہے؟

پاکستان نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کردیے۔۔ تعداد 35 ہوگئی

انڈیا پاکستان کشیدگی کے دوران دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل کی معطلی اہم کیوں ہے؟

10 دن پہلے دلہا بننے والا آج کفن پہن کر سوگیا۔۔ بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والا معصوم کمشیری نوجوان کون تھا؟

میرے بعد لوگ میرے بارے میں بہت کچھ کہیں گے، بل گیٹس نے اپنی تمام دولت عطیہ کرنے کا اعلان کیوں کیا؟

دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل ایک ہفتے کے لیے معطل، لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف جانی و مالی نقصان

جب پاکستان مارے گا تو پوری دنیا دیکھے گی۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارت کو للکار! پریس کانفرنس میں کیا کچھ کہا؟

دنیا بھر کے جنگی ماہرین نے بھارت پاکستان کے جنگی جہازوں کا مسابقتی جائزہ لینا کیوں شروع کر دیا؟

سونے کی قیمت میں مزید کمی.. 1 تولہ سونا سستا ہو کر کتنے کا ملنے لگا ؟

اوکاڑہ اور عارف والا میں مزید 5 بھارتی ڈرونز مار گرائے۔۔ پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے دشمن کے دانت کھٹے

ہمارے معدے اور دماغ کا آپس میں کیا تعلق ہے اور خوراک کی مدد سے اسے بہتر کیسے بنایا جا سکتا ہے؟

شہید ارتضیٰ عباس کی علامہ اقبال کی نظم پڑھتے ہوئے ویڈیو۔۔ دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی

رافیل طیاروں کی تباہی پر چائنیز میمرز نے بھی بھارتیوں کو نہ بخشا۔۔ ویڈیو بنا کر بھارت کے زخموں پر نمک چھڑکنے لگے ! دیکھیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی