وزیراعظم کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم، پیر کو سوگ منانے کا اعلان


وزیراعظم شہبازشریف نے یونان کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے کے حادثے میں پاکستانیوں کے ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے جبکہ پیر کو یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اتوار کو وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یونان میں 14 جون کو حادثے پر وزیراعظم نے 19 جون کو قومی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ کل قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور ہلاک والوں کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔‘مزید کہا گیا کہ ’وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کے لیے چار رُکنی اعلی سطح کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے اور نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل احسان صادق کمیٹی کے چئیرمین مقرر کیے گئے ہیں۔‘اس کے علاؤہ وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری (افریقہ) جاوید احمد عمرانی کمیٹی کے رُکن مقرر کیے گئے ہیں۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پونچھ ریجن کے ڈی آئی جی سردار ظہیراحمد اور وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری (ایف آئی اے) فیصل نصیر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔بیان کے مطابق’کمیٹی یونان میں کشتی ڈوبنے کے تمام حقائق جمع کرے گی۔ انسانی سمگلنگ کے پہلو کی تحقیق ہو گی اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔ کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘شہباز شریف نے یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعے کی انکوائری کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ’انسانی سمگلنگ جیسے گھناؤنے جرم میں ملوث ایجنٹس کے خلاف فوری کریک ڈاؤن اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔‘شہباز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لوگوں کو جھانسہ دے کر خطرناک اقدامات پر مجبور کرنے والے انسانی سمگلروں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی۔ ان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ڈی آئی جی عالم شینواری کو واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی معلومات و سہولت کے لیے فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔وزیرِاعظم نے یونان میں پاکستانی سفارتخانے کو ریسکیو کیے جانے والے 12 پاکستانیوں کی دیکھ بھال کی ہدایت کی (فوٹو: اے ایف پی)پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے چیف سیکریٹری نے بھی پاکستانی سفارتخانے اور یونانی حکام سے رابطے اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کی معلومات کے لیے فوکل پرسن تعینات کر دیا۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانیوں کے ہلاک ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں ہلاک افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ وزیرِاعظم نے یونان میں پاکستانی سفارتخانے کو واقعے میں ریسکیو کیے جانے والے 12 پاکستانیوں کی دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

یُدھ نہیں شانتی مودی جی! اجمل جامی کا کالم

قومی سلامتی کے نئے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کون ہیں؟

پہلگام حملہ، ٹکراؤ کی پالیسی اور جنرل عاصم منیر کا امتحان

پاکستان میں حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آر

پہلگام واقعہ: شہباز شریف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ، وزیراعظم نے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کی بین الاقوامی ثالثی کی اپیل

پاکستان پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی اور انڈین قیادت سے رابطہ: اسلام آباد پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے، مارکو روبیو

انڈیا نے فوجی آپشن چنا تو یہ اس کی چوائس ہو گی، معاملہ آگے کدھر جاتا ہے تو پھر یہ ہماری چوائس ہو گی: ترجمان پاکستانی فوج

اسٹرکچرل ریفارمز میں کامیاب ہوگئے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

لنڈی کوتل میں خواتین کی پہلی کُھلی کچہری، ’بات کرنے کا موقع ملنا ہی حیرت انگیز ہے‘

پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے: نائب وزیراعظم

پہلگام فالس فلیگ آپریشن، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی