
دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈو نیشیا میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آ یا اس لیے وہاں عید الاضحیٰ 29 جون کو ہو گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا، برونائی میں بھی ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے وہاں بھی عید الاضحیٰ 29 جون کو منائی جائیگی۔دوسری جانب سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے آج ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ چاند نظر آنے کی صورت میں شہادت مقامی عدالت میں قلم بند کرائیں۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج اسلامی سال کے آخری ماہ کا چاند دیکھا جائے گا۔ عوام سے درخواست ہے کہ چاند دیکھنے کا خصوصی اہتمام کریں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند آنکھوں سے بھی دیکھا جائے اور جو ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا چاہیں اس کی بھی اجازت ہوگی۔ چاند نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر اپنی گواہی کا اندراج کرائیں۔#عاجل: أندونيسيا تعلن تعذر رؤية الهلال والخميس 29 يونيو عيد الأضحى المبارك pic.twitter.com/2NGevukLfW— مركز الفلك الدولي (@AstronomyCenter) June 18, 2023