خطبہ حج اردو سمیت 20 زبانوں میں نشر کیا جائے گا


ریاض: اس سال حج سیزن میں اردو سمیت بیس زبانوں میں خطبہ حج کا ترجمہ نشر کیا جائے گا، یہ امور مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی میں زبان و ترجمے کا ادارہ انجام دے گا۔سعودی عرب کے مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز اور خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ کام جنرل پریذیڈنسی کی زبان و ترجمے کے ادارے کی طرف سے انجام دیے گئے دیگر اہم کاموں میں سے ایک ہوگا۔ادارے کے نائب جنرل صدر احمد الحیمدی کا کہنا ہے کہ خطبہ حج کا ترجمہ ادارے کے 2024 کے اسرٹیٹجک پلان کے عین مطابق ہے۔ادارہ خدمات کی فراہمی میں توسیع کے بعد 20 بین الاقوامی زبانوں اردو، انگریزی، فرانسیسی، فارسی، ہاؤسا، روسی، ترکی، پنجابی، چینی، مالائی، سواحلی، ہسپانوی، پرتگالی، امہاری، جرمن، سویڈش، اطالوی، ملیالم، بوسنیائی اور فلپائنی زبانوں میں خطبہ حج کا ترجمہ کرے گا۔میڈیا کے مطابق منارہ الحرمین ڈیجیٹل پلیٹ فارم، قراان وسنت چینلز اور 10 ایف ایم ریڈیو خطبہ حج کا ترجمہ نشر کریں گے۔واضح رہے کہ 2017 میں پہلی مرتبہ پانچ بین الاقوامی زبانوں میں خطبہ حج کا ترجمہ نشر کیا گیا تھا، بعد ازاں زبانوں کی تعداد بڑھا کر دس کردی گئی تھی جو 2022 میں بڑھ کر14 ہو گئی تھی۔مؤقر ویب سائٹ العربیہ کے مطابق خطبہ حج کا ترجمہ نشر کرنے کے لیے منارات الحرمین پلیٹ فارم سے ڈیجیٹل سروسز سسٹم کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔جنرل پریذیڈنسی انڈر سیکرٹری جنرل برائے تکنیکی امور ڈیجیٹل تبدیلی اور مصنوعی ذہانت انجینیر وسام بن محمد مقادمی نے کہا ہے کہ میدان عرفات کے خطبہ کے ترجمے کے منصوبے کا مقصد مسلمانوں کو ڈیجیٹل دنیا کو استعمال کرتے ہوئے خطبہ حج سننے اور دیکھنے کے قابل بنانا ہے۔رواں سال فریضہ حج ادا کرنے والے پاکستانی سیاستدانوں کے نام سامنے آگئےمیڈیا رپورٹ کے مطابق یہ سروس مسجد حرام کے منارات حرمین پلیٹ فارم کی ویب سائٹ اور اسمارٹ فون ایپلی کیشنز کے ذریعے دنیا بھر میں 500 ملین سے زیادہ افراد تک پہنچانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ.. تل ابیب دھماکوں کی گونج سے لرز اٹھا

ایران کا اسرائیل پر جوابی بیلسٹک میزائل حملہ: تل ابیب میں ہنگامی سائرن کی آوازیں اور عمارتوں کے قریب دھوئیں کے بادل

ایران کا اسرائیل پر جوابی میزائل حملہ: تل ابیب میں ہنگامی سائرن کی آوازیں اور عمارتوں کے قریب دھوئیں کے بادل

اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری، ایران کا اعلیٰ عسکری قیادت کی ہلاکتوں کے ’انتقام‘ کا اعلان

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ سمیت وہ طاقتور شخصیات جو اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوئیں

ایئر انڈیا کی پرواز کے واحد زندہ مسافر: ’مجھے خود بھی یقین نہیں ہوتا کہ میں طیارے سے باہر کیسے نکلا‘

سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ.. جانیں فی تولہ سونا مزید کتنا مہنگا ہوگیا؟

’لیاقت سائیں‘: ایک ’لاوارث لاش‘ کی وراثت جو دو شہروں کے بیچ تنازعے کا باعث بنی

بیوی کو لینے جارہا تھا۔۔ راشد محمود کی گاڑی کو ٹکر اور تشدد ! افسوس ناک واقعہ سنا دیا

اسرائیل کا ایرانی جوہری تنصیبات، اعلیٰ فوجی قیادت اور جوہری سائنسدانوں پر حملہ: ’اسرائیل کو سخت ترین سزا کا انتظار کرنا چاہیے،‘ سپریم لیڈر خامنہ ای

زیر زمین خفیہ عمارتوں، جوہری جزیرے اور یورینیم کانوں پر مشتمل ایران کی ایٹمی صلاحیت اور تنصیبات کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

ایئر انڈیا کے طیارے کی ٹیک آف کے 30 سیکنڈز میں گِر کر تباہ ہونے کی ممکنہ وجوہات کیا ہو سکتی ہیں؟

اعلیٰ تعلیم کے لئے کتنے ارب کا اضافہ کیا گیا؟ مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کا ترقیاتی بجٹ پیش کر دیا

اسرائیل کا ایران کے ’جوہری و فوجی اہداف‘ پر حملہ، ایرانی مسلح افواج کے سربراہ محمد باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی اور دو جوہری سائنسدانوں کے مارے جانے کی تصدیق

اسرائیل کا ایران پر حملہ: مسلح افواج کے سربراہ محمد باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی اور دو جوہری سائنسدانوں کے مارے جانے کی تصدیق

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی