
سعودی عرب اور روس کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے10 لاکھ بیرل یومیہ کمی کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔جب کہ روس نے تیل کی پیداوار میں 5 لاکھ بیرل یومیہ کمی کا اعلان کیا ہے۔