
نیپرا نے ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر 2023 کے بلوں پر ہوگا۔فیصلے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جبکہ اسکا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ ڈسکوز نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی۔