سول جج کی اہلیہ کا گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد، تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل 


اسلام آباد کی جوڈیشل اکیڈمی میں تعینات سول جج چودھری عاصم حفیظ کی گھریلو ملازمہ کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بچی کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق بچی کا تعلق پنجاب کے ضلع سرگودھا سے ہے اور وہ کچھ عرصے سے اسلام آباد میں جوڈیشل آفیسر کے گھر بطور ملازمہ کام کر رہی تھی۔اس حوالے سے سرگودھا پولیس کے ترجمان نے اردو نیوز کو بتایا کہ ضلعی پولیس کے علم میں آیا کہ ایک انتہائی مضروب بچی کو لایا گیا ہے۔’اس کے بعد ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران، ایس پی سٹی اور اے ایس پی سٹی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچے، جہاں بچی کا ابتدائی معائنہ اور علاج کیا گیا۔‘بعد ازاں ڈاکٹرز کی ہدایت پر اسے لاہور بھیج دیا گیا ہے جہاں پر بچی کا مزید علاج ہو گا۔ ترجمان کے مطابق ’بچی کے والدین نے بتایا کہ بچی اسلام آباد میں ایک جوڈیشل آفیسر کے گھر پر گھریلو ملازمہ تھی جسے جج کی اہلیہ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں بچی کے زخم بگڑنے سے صورت حال خراب ہوئی۔‘  انہوں نے بتایا کہ بچی کے سر پر متعدد جگہ گہرے زخم ہیں۔ بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے زخموں میں کیڑے پڑ گئے ہیں۔’بچی کے جسم پر 15 جگہ چوٹوں کے نشانات ہیں‘ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کے سر سمیت جسم پر15 جگہ چوٹوں کے نشانات ہیں۔ 15 چوٹوں کے علاوہ بچی کے اندرونی اعضا بھی متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’سرگودھا پولیس نے بچی کو ملازمت پر بھیجنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ جس سے معاملے پر تفتیش کی جائے گی۔‘  ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چونکہ واقعہ اسلام آباد میں ہوا ہے اور جس علاقے میں یہ وقوعہ ہوا ہے، وہ تھانہ ہمک کی حدود میں آتا ہے۔ اس لیے اس معاملے پر جتنی بھی قانونی کارروائی ہوگی وہ تھانہ ہمک کا اختیار ہے۔ دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ’واقعے کا جائزہ لے چکے ہیں تاحال ہمیں کارروائی کے لیے کسی نے درخواست نہیں دی۔‘انہوں نے کہا کہ ’جیسے ہی درخواست موصول ہو گی ہم کارروائی شروع کر دیں گے۔‘مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’سول جج عاصم حفیظ کا موقف ہے کہ بچی پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں ہوا۔ میں بذات خود تشدد کے خلاف ہوں۔ بچی سے کہا تھا کہ تمہیں گھر چھوڑ آتے ہیں تو اس نے دیوار کے ساتھ سر مار دیا۔‘سول جج نے بتایا کہ ’بچی نے گھر کے باہر رکھے گملے سے مٹی کھائی جس سے چہرے پر داغ بن گیا، بچی کا پتہ چلا ہے کہ وہ لاہور ہے تو میں خود لاہور جا رہا ہوں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سندھ وکلا ایکشن کمیٹی کا ببرلو بائی پاس کے سوا تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان

’ہزاروں لوگوں کو بھوکا مار دیں گے‘، لاہور میں چنگ چی رکشوں پر پابندی پر غور

دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ

کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کے مارک کارنی کی جیت

سات ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی ماریہ کو انڈیا چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر تھے لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے‘

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ، نقل کرنے والوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر

باہمی اتفاق تک نہریں نہیں بنے گی،وزیراعلیٰ سندھ

حج آپریشن کی پہلی پرواز کب روانہ ہوگی، جانیے

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، حکومت نے متنازع کینال کا منصوبہ ختم کردیا

ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

فوجی حملے کے بیان کی غلط تشریح کی گئی، اگلے دو سے چار دن اہم ہیں: وزیر دفاع

سی ایس ایس 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

سرحد پر افواجِ پاکستان کی قوت میں اضافہ، وزیردفاع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی