
اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم عاشورہ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں ظالم کے آگے نہ جھکنے کا درس دیتا ہے۔ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ عاشورہ کا مقدس دن اسلامی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے، آج کے دن کربلا کے میدان میں حق وباطل کی لڑائی ہوئی، اسلامی اقدار کے تحفظ کی خاطر نواسہ رسول ﷺامام حسینؓ رضی اللہ عنہ نے عظیم قربانی پیش کی۔