بپاشا باسو کی بیٹی کو دل کا عارضہ، ’کبھی نہیں چاہوں گی کسی بھی ماں کے ساتھ ایسا ہو‘


بالی وُڈ کی اداکارہ بپاشا باسو کے ہاں گزشتہ برس نومبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق بپاشا باسو اور اُن کے شوہر کرن سنگھ گروور نے اپنی بیٹی کا نام دیوی باسو سنگھ گروور رکھا۔ تاہم انڈسٹری کے اس معروف جوڑے نے اس بات کا ذکر کسی سے نہ کیا کہ اُن کی بیٹی کے دل میں دو سوراخ ہیں اور وہ وینٹری کولر سیپٹل ڈیفیکٹ (وی ایس ڈی) کی بیماری کا شکار ہے۔بپاشا باسو نے حالیہ دنوں میں اداکارہ نیہا دھوپیا سے انسٹاگرام لائیو سیشن میں اس بارے میں بات کی، اس دوران وہ کافی جذباتی ہو گئیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اُن کی بیٹی جب پیدا ہوئی تو اُس کے دل میں دو سوراخ تھے اور جب وہ تین ماہ کی ہوئی تو اُس کی سرجری کی گئی۔اپنے ماں بننے کے سفر کے بارے میں بپاشا باسو نے کہا کہ ’کسی عام ماں باپ کی نسبت ہمارا سفر بہت مختلف گزرا ہے۔ میں کبھی نہیں چاہوں گی کہ کسی بھی ماں کے ساتھ ایسا ہو۔ مجھے بیٹی کی پیدائش کے تین دن بعد معلوم ہوا کہ اس کے دل میں دو سوراخ ہیں۔ میں نے سوچا تھا میں کسی سے یہ بات شیئر نہیں کروں گی لیکن میں اس وجہ سے شیئر کر رہی ہوں کیونکہ میرے خیال میں ایسی بہت سے مائیں ہیں، جنہوں نے میرے اس سفر میں میری مدد کی اور مجھے اُن ماؤں کو ڈھونڈنے میں بہت مشکلات ہوئیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’ہمیں یہ نہیں پتا تھا کہ وی ایس ڈی کیا ہوتا ہے۔ یہ وینٹریکولر سیپٹل ڈیفیکٹ ہے۔ ہمارے لیے یہ ایک خوفناک وقت تھا۔ ہم نے اس بات کا ذکر اپنی فیملی سے بھی نہیں کیا، ہم دونوں (میاں بیوی) کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔ ہم خوشیاں منانا چاہتے تھے لیکن ہم دونوں سکتے میں تھے، اُس کی پیدائش کے پہلے پانچ مہینے ہمارے لیے بہت مشکل تھے۔‘    View this post on Instagram           A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)بپاشا باسو کا کہنا تھا کہ ’ہمیں یہ بتایا گیا کہ ہر مہینے ہمیں سکین کروا کر یہ پتا کرنا ہو گا کہ دل کے سوراخ قدرتی طور پر ٹھیک ہو رہے ہیں یا نہیں، لیکن دل کے بڑے سوراخ کے بارے میں ہمیں بتایا گیا کہ ہمیں سرجری کروانا ہو گی اور سرجری کروانے کی موزوں عمر تب ہے جب بچے کی عمر تین ماہ ہو۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے یاد ہے ہم بیٹی کی پیدائش کے تیسرے ماہ سکین کروانے گئے، میں نے تقریباً ہر طرح کی تحقیق کی، ہم سرجنز سے ملے، ہسپتالوں میں گئے، ڈاکٹروں سے بات کی، میں سرجری کے لیے تیار تھی لیکن کرن تیار نہیں تھے۔‘’میری بیٹی کی سرجری پیدائش کے تیسرے ماہ ہوئی۔ سرجری چھ گھنٹے طویل تھی۔ جب دیوی کو آپریشن تھیٹر لے جایا گیا تو میری زندگی رُک گئی۔ میں گھبرائی ہوئی تھی اور جب سرجری ہو گئی تو میں مطمئن ہو گئیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

صنم چوہدری کا ڈراموں میں واپسی کا اعلان

پیسہ یا پیار؟ کومل میر کا حیران کن انتخاب

پاکستان میں فلم ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ایسا دھندہ نہیں چاہیے جس میں انڈین ترانہ اور پرچم نکالنے کا کہا جائے: عامر خان

جسٹن بیبراور پاپارازی کی ویڈیو وائرل

منگنی ٹوٹنے کے بعد میرب علی کی پہلی پوسٹ وائرل، مداح حیران

اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر برہم، وجہ کیا بنی؟

خدیجہ سلیم نے شادی کیلئے انوکھا مطالبہ کردیا

ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران ہراسانی کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

پہلے پردہ کرتی ہیں اور پھر کسی اجنبی سے شادی کرلیتی ہیں۔۔ عتیقہ اوڈھو کا ارینج میریج سے متعلق متنازع بیان صارفین کو غصہ دلا گیا

کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن ہمایوں۔۔ ماہرہ خان، لندن میں ہراسانی کے واقعے پر بول پڑیں ! ہمایوں سعید بھی خاموش نہ رہ سکے

باپ کی ایک بھی تصویر نہیں، ہوتی بھی تو۔۔ مداح کی فرمائش پر کنول آفتاب جذباتی ہوگئیں ! والد کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کارروائی کا مطالبہ

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کاروائی کا مطالبہ

’لو گرو‘ نے باکس آفس پربزنس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ثمینہ پیرزادہ کا عمراورجسامت کے بارے حیران کن تبصرہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی