
شوبز صنعت کی معروف اداکارہ فضا علی اپنے دو بچھڑے ہوئے پیاروں کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں۔ حالیہ انٹرویو کے دوران فضا نے اپنی مرحوم والدہ اور بڑی بہن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب گھر کا بزرگ اس دنیا سے چلا جاتا ہے تو آپ کا سایہ بھی اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ و ماڈل فضا علی نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے بجھڑے عزیزوں اور ان سے جڑی بچپن کی یادوں کو تازہ کیا۔
دوران انٹرویو انہوں نے اپنی مرحوم والدہ کو یاد کیا اور بتایا کہ انہوں نے کس طرح قربانیاں دے کر انہیں پالا، اسی دوران انہوں نے اپنی والدہ کے نام لکھا ایک خط بھی پڑھ کر سنایا، جو انہوں نے 14 برس قبل انہیں اُس وقت لکھا تھا جب وہ شدید علیل تھیں اور اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی تھیں۔
View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
انہوں نے بتایا کہ جب وہ ملازمت میں مصروف ہوتی تو ان کی غیر موجودگی میں ان کی بڑی بہن تمام چھوٹے بہن بھائیوں کی دیکھ بھال کیا کرتی تھیں لیکن اب حال ہی میں ان کا انتقال بھی ہوگیا، والدہ اور بہن کی کمی محسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب گھر کا بزرگ اس دنیا سے چلا جاتا ہے تو آپ کا سایہ بھی اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔