کینسر کو شکست دینے کے بعد بھی طبی پیچیدگیاں ہیں، اسما عباس کا انکشاف


سینئر اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ کینسر سے قبل بھی وہ متعدد بیماریوں میں مبتلا تھیں اور ابھی تک بیماریوں کا شکار ہیں، انہیں 20 سال سے ذیابیطس ہے جب کہ ان کے سروائیکل میں اسکریو اور پلیٹ بھی لگے ہوئے ہیں۔ اسما عباس نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی بیماری سمیت اہل خانہ اور خصوصی طور پر اپنی بیٹی اداکارہ زارا نور عباس کے ساتھ اپنے تعلق پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر دنیا بھر کی ماں اور بیٹی میں خصوصی تعلق ہوتا ہے لیکن ان کا ماننا ہے کہ ان کا اور ان کی بیٹی زرا نور عباس کا تعلق کچھ زیادہ ہی مضبوط اور حساس ہے۔اداکارہ کے مطابق وہ متعدد بار بیٹی کو سمجھاتی رہتی ہیں کہ اب وہ بڑی ہوجائیں اور بہت ساری چیزیں خود کرنا سیکھے، کبھی وہ ان کے پاس ہوں یا نہ ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ زارا نور عباس ان سے اتنی محبت کرتی ہیں کہ وہ ان کی بات ہی نہیں سمجھ پاتی اور سوال کرتی ہیں کہ کیا مطلب کہ کبھی وہ ان کے پاس ہوں گی یا نہیں ہوں گی؟اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب انہیں بیٹی سے زیادہ قریبی تعلق سے ڈر لگنے لگا ہے، وہ چاہتی ہیں کہ اب وہ زارا نور عباس سے دور دور رہنے لگیں تاکہ وہ ان کے بغیر بھی رہنا سیکھیں۔ بیماریوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ کینسر میں مبتلا ہونے سے قبل بھی انہیں متعدد طبی پیچیدگیاں لاحق تھیں۔انہوں نے کینسر سے صحت یابی پر خدا کا شکر ادا کیا اور کہا کہ ان کی زندگی لکھی ہوئی تھی، تبھی وہ صحت یاب ہوئیں، ورنہ ان کی بہن، والدہ اور والد بھی چلے گئے، ان کی زندگی نہیں لکھی ہوئی تھی، اس لیے وہ دنیا سے رخصت ہوئے۔ اسما عباس نے اسی بات پر انکشاف کیا کہ ان کی متعدد سرجریز ہو چکی ہیں جب کہ وہ گزشتہ 20 سال سے ذیابیطس کی مریضہ بھی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ تقریبا 20 سال قبل ہی ان کا سروائیکل کا آپریشن بھی ہوا تھا، انہیں گردن میں اسکریو اور پلیٹس لگی ہوئی ہیں۔ اسما عباس نے بتایا کہ ان کے بازوں کے پٹھوں میں بھی خرابی رہتی ہے، وہ بھی اندر سے پھٹے ہوئے ہیں جب کہ انہیں دیگر طبی پیچیدگیاں بھی لاحق ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ تمام بیماریوں کے باوجود متحرک رہتی ہیں، ان کے متحرک رہنے اور ثابت قدم رہنے کی وجہ سے ہی وہ چل رہی ہیں۔خیال رہے کہ اسما عباس کو 2021 میں کینسر ہوگیا تھا اور انہوں نے 2022 میں بتایا تھا کہ ان کے کینسر کا ٹیومر شعائوں کے ذریعے ختم کیا گیا تھا اور انہوں نے شعائوں کے 30 سیشنز لیے تھے، جس وجہ سے ان کے جسم کو کافی نقصان بھی پہنچا تھا اور وہ کمزور پڑ گئی تھیں۔بعد ازاں فروری 2024 میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ اب وہ کینسر سے مکمل صحت یاب ہوچکی ہیں اور کینسر سے نئی زندگی ملنے پر انہیں محسوس ہوا کہ خدا ان سے محبت کرتے ہیں، تبھی انہیں نئی زندگی بخشی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

دل نہیں ٹوٹا شوہر کا روڈ حادثہ میں انتقال ہو گیا تھا، عائشہ گل

’انسانوں جیسے لوگ‘ ڈرامہ کے بعد مقبولیت ملی، عائشہ گل

بھارت سے کشیدگی پر خاموشی، جنت مرزا پر تنقیدوں کے تیر برسنے لگے

مریم نفیس اپنے بیٹے سمیت پی ایس ایل دیکھنے پہنچ گئیں

ہانیہ عامر کی انسٹاگرام پر خود سے متعلق جھوٹی پوسٹ کی تردید

ہانیہ عامر اور علی ظفر سمیت پاکستانی فنکاروں کے انسٹا اکاؤنٹس انڈیا میں بلاک: ’ایسے فیصلے صرف نفرت میں اضافہ کریں گے‘

اب ہم شام کیسے گزاریں گے۔۔ پاکستانی ڈراموں کی بندش سے بھارتیوں میں مایوسی کی لہر دوڑنے لگی

کبھی نہیں جاؤں گا۔۔ فہد مصطفیٰ نے ندا یاسر کے شو میں شرکت نہ کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

آپ کتنا گر سکتے ہیں یہ تو اب پتا چل رہا ہے۔۔ جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی اداکاروں کا جوابی وار

بھارتی گانوں کی نشریات بند کردی گئیں

کینسر کو شکست دینے کے بعد بھی طبی پیچیدگیاں ہیں، اسما عباس کا انکشاف

امبر خان نے شادی کے بعد ظلم و زیادتی پر خاموشی توڑ دی

ایمن اور منال تنقید کی زد میں، سوشل میڈیا پر چرچے

جین زی کے مسائل پر مبنی ڈرامہ پرورش: ’جذبات کا رولر کوسٹر‘

’پرورش‘: ’ایسا ڈرامہ بنانا چاہتے تھے جس میں جین زی کے مسائل کو اُجاگر کیا جائے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی