بھارت سے کشیدگی پر خاموشی، جنت مرزا پر تنقیدوں کے تیر برسنے لگے


معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کو بھارتی جارحیت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خاموشی اختیار کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کا سامنا ہے۔ جنت مرزا ان دنوں اہل خانہ سمیت برطانوی دورے پر ہیں، جہاں وہ ممکنہ طور پر خاندان کی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئی ہوئی ہیں۔جنت مرزا کے لندن میں سیر سپاٹوں اور وہاں صحافیوں سے بات چیت کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور اس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔لندن میں ہی جب صحافیوں نے جنت مرزا سے پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کوئی بات کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کرنے کو ترجیح دی، جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔ان کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ وہ بھارتی جارحیت اور پاکستان و بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر کیا کہیں گی؟اس پر جنت مرزا نے کوئی بات کیے بغیر ہونٹوں کو بند رکھنے کا اشارہ کیا اور وہ کوئی بات کیے بغیر وہاں سے چلی گئیں، جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنت مرزا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تازہ کشیدگی پر کوئی بات نہیں کی اور وہ ہونٹوں کو بند کرنے کا اشارہ کرتے ہوئے وہاں سے چلی گئیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور تبصرے کیے کہ ٹک ٹاکر کو سیاسی معاملات کا کیا پتا، ان سے ناچ اور گانوں سے متعلق پوچھا جاتا۔بعض صارفین نے تبصرے کیے کہ اگرچہ جنت مرزا نے کوئی جواب نہیں دیا لیکن اس باوجود انہیں بھارت میں کام نہیں ملے گا۔کچھ افراد نے لکھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر جنت مرزا کا تبصرہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا، ان سے یہ سوال پوچھا بھی نہیں جانا چاہیے تھا اور یہ کہ انہیں اس طرح کے معاملات پر بات کرنا بھی نہیں آتی۔بعض صارفین نے انہیں ان پڑھ عورت بھی قرار دیا اور لکھا کہ ان جیسی شخصیات کو اپنے ملک کی عزت کا ذرا بھی خیال نہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

عائشہ گل کو شوبز میں کیسے مقبولیت حاصل ہوئی؟ اداکارہ کے اہم انکشافات

بلراج ساہنی، جنہیں دلیپ کمار کے قد کا اداکار کہا گیا

دل نہیں ٹوٹا شوہر کا روڈ حادثہ میں انتقال ہو گیا تھا، عائشہ گل

’انسانوں جیسے لوگ‘ ڈرامہ کے بعد مقبولیت ملی، عائشہ گل

بھارت سے کشیدگی پر خاموشی، جنت مرزا پر تنقیدوں کے تیر برسنے لگے

مریم نفیس اپنے بیٹے سمیت پی ایس ایل دیکھنے پہنچ گئیں

ہانیہ عامر کی انسٹاگرام پر خود سے متعلق جھوٹی پوسٹ کی تردید

ہانیہ عامر اور علی ظفر سمیت پاکستانی فنکاروں کے انسٹا اکاؤنٹس انڈیا میں بلاک: ’ایسے فیصلے صرف نفرت میں اضافہ کریں گے‘

اب ہم شام کیسے گزاریں گے۔۔ پاکستانی ڈراموں کی بندش سے بھارتیوں میں مایوسی کی لہر دوڑنے لگی

کبھی نہیں جاؤں گا۔۔ فہد مصطفیٰ نے ندا یاسر کے شو میں شرکت نہ کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

آپ کتنا گر سکتے ہیں یہ تو اب پتا چل رہا ہے۔۔ جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی اداکاروں کا جوابی وار

بھارتی گانوں کی نشریات بند کردی گئیں

کینسر کو شکست دینے کے بعد بھی طبی پیچیدگیاں ہیں، اسما عباس کا انکشاف

امبر خان نے شادی کے بعد ظلم و زیادتی پر خاموشی توڑ دی

ایمن اور منال تنقید کی زد میں، سوشل میڈیا پر چرچے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی