
"زندگی میں اتنے مارننگ شوز کرلیے کہ اب مجھے اٹھنا ہی نہیں صبح صبح، اب میں رات کا شو کرتا ہوں… ریکارڈڈ ہو تب بھی نہیں جاؤں گا!"
یہ دو ٹوک بات کی ہے اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے، جب وسیم بادامی نے ان سے پوچھا کہ وہ آخر ندا یاسر کے مارننگ شو میں کبھی نظر کیوں نہیں آئے۔
ندا یاسر جو سالوں سے مارننگ شو کر رہی ہیں اور کئی بڑے بڑے نام ان کے شو کا حصہ بن چکے ہیں وہیں فہد مطفیٰ کا ابھی تک شو سے دور رہنا ایک معمہ بنا ہوا ہے۔
فہد کا کہنا ہے کہ اب ان کی صبحیں مارننگ شوز کے لیے نہیں، بلکہ رات کے ایونٹس کے لیے وقف ہو چکی ہیں، اور انہوں نے اپنا "حصہ" مارننگ شوز میں پہلے ہی ڈال دیا ہے۔ یاد رہے کہ وہ خود بھی ماضی میں ہم ٹی وی پر مارننگ شو کر چکے ہیں۔
View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
البتہ کچھ عرصہ پہلے ندا یاسر ایک پوڈکاسٹ میں اس معاملے پر لب کشائی کر چکیں۔ پہلے تو بات ہنسی میں اڑانے کی کوشش کی، مگر پھر فوراً بولیں، "کوئی خاندانی دشمنی ہے..." اور بات بدل دی کہ "بس کچھ فیملی ایشوز ہیں۔"
یہی جملہ سوشل میڈیا صارفین کے لیے سراغ بن گیا۔ تبصروں میں دعویٰ کیا گیا کہ فہد مصطفیٰ کے بھائی کی شادی یاسر نواز کی بہن سے ہوئی تھی، جو کہ انجام کار طلاق پر ختم ہوئی۔ بس وہیں سے دونوں خاندانوں کے درمیان کھچاؤ آ گیا، اور ندا کے شو کا دروازہ فہد کے لیے ہمیشہ بند ہو گیا۔