دل نہیں ٹوٹا شوہر کا روڈ حادثہ میں انتقال ہو گیا تھا، عائشہ گل


مقبول اداکارہ عائشہ گل نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز کیریئر کے عروج سے قبل ہی ان کے شوہر روڈ حادثے میں انتقال کر گئے تھے، وہ بھی ان کی طرح ڈاکٹر تھے۔ نجی تی وی چینل کے پروگرام میں اداکارہ عائشہ گل نے مختلف معاملات گفتگو کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کا تعلق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی سے ہے، وہ وہیں پلی بڑھیں اور ادھر ہی ملازمت کی۔ان کے مطابق انہوں ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ٹراما نیورو سرجن کے طور پر پریکٹس کی اور چند سال تک ملازمت بھی کرتی رہیں۔ انہوں نے شوبز میں آنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جب پاکستان آئیں تو انہیں ایک رشتے دار نے اشتہارات میں کام کرنے کے لیے کہا اور بتایا کہ ان کی مسکراہٹ بہت اچھی ہے۔ان کے مطابق اس سے قبل انہوں نے کبھی شوبز میں کام کرنے کا نہیں سوچا تھا لیکن رشتے دار خاتون کی تجویز پر انہوں نے اشتہارات میں کام کیا لیکن پھر انہیں ایک کے بعد ایک کام کی پیش کش ہوتی رہیں اور یوں ان کی اداکاری کا آغاز ہوا۔عائشہ گل کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے پہلے بھی متعدد ڈراموں میں کام کیا لیکن وہ ہدایت کار فاروق رند کے ’انسانوں جیسے لوگ‘ ڈراموں کو اپنی اداکاری کا آغاز قرار دیتی ہیں، کیوں کہ اسی ڈرامے میں پہلی بار انہیں منفرد کردار دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ڈرامے میں انہیں بھیک مانگنے والی خاتون کا کردار دیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی مقبولیت میں اضافہ بھی ہوا۔ عائشہ گل کا کہنا تھا کہ کورونا کے وقت 2020 میں جب وہ پاکستان آئیں تو یہیں پھنس گئیں اور پھر انہوں نے اسی دور میں سب سے زیادہ کام کیا۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے یک طرفہ محبت کی اور ابھی تک انہیں اسی شخص سے یک طرفہ محبت ہے جب کہ انہوں نے اس شخص کو انسٹاگرام پر فالو بھی کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یک طرفہ محبت کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے لیکن وہ اس شخص سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کر سکتیں۔دل ٹوٹنے کے سوال پر عائشہ گل نے بتایا کہ ان کا دل نہیں ٹوٹا البتہ ان کے شوہر 2017 میں روڈ حادثے کے دوران انتقال کر گئے تھے، وہ خدا کی چیز تھی، خدا کے پاس چلے گئے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر بھی ان کی طرح ڈاکٹر تھے، ان کے انتقال کے بعد انہوں نے شوبز میں زیادہ کام کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

عائشہ گل کو شوبز میں کیسے مقبولیت حاصل ہوئی؟ اداکارہ کے اہم انکشافات

بلراج ساہنی، جنہیں دلیپ کمار کے قد کا اداکار کہا گیا

دل نہیں ٹوٹا شوہر کا روڈ حادثہ میں انتقال ہو گیا تھا، عائشہ گل

’انسانوں جیسے لوگ‘ ڈرامہ کے بعد مقبولیت ملی، عائشہ گل

بھارت سے کشیدگی پر خاموشی، جنت مرزا پر تنقیدوں کے تیر برسنے لگے

مریم نفیس اپنے بیٹے سمیت پی ایس ایل دیکھنے پہنچ گئیں

ہانیہ عامر کی انسٹاگرام پر خود سے متعلق جھوٹی پوسٹ کی تردید

ہانیہ عامر اور علی ظفر سمیت پاکستانی فنکاروں کے انسٹا اکاؤنٹس انڈیا میں بلاک: ’ایسے فیصلے صرف نفرت میں اضافہ کریں گے‘

اب ہم شام کیسے گزاریں گے۔۔ پاکستانی ڈراموں کی بندش سے بھارتیوں میں مایوسی کی لہر دوڑنے لگی

کبھی نہیں جاؤں گا۔۔ فہد مصطفیٰ نے ندا یاسر کے شو میں شرکت نہ کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

آپ کتنا گر سکتے ہیں یہ تو اب پتا چل رہا ہے۔۔ جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی اداکاروں کا جوابی وار

بھارتی گانوں کی نشریات بند کردی گئیں

کینسر کو شکست دینے کے بعد بھی طبی پیچیدگیاں ہیں، اسما عباس کا انکشاف

امبر خان نے شادی کے بعد ظلم و زیادتی پر خاموشی توڑ دی

ایمن اور منال تنقید کی زد میں، سوشل میڈیا پر چرچے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی