اب ہم شام کیسے گزاریں گے۔۔ پاکستانی ڈراموں کی بندش سے بھارتیوں میں مایوسی کی لہر دوڑنے لگی


"اب پاکستانی ڈرامے نہیں دیکھ سکتے؟ تو پھر شام کیسے گزاریں گے؟ دل ٹوٹ گیا، وہ معیار، وہ جذبات... اب کہاں ملیں گے؟" جب سے بھارت میں پاکستانی ڈراموں پر پابندی لگائی گئی ہے، سرحد کے اُس پار شائقین کی شامیں اُداس اور دل مایوس ہو گئے ہیں۔ کشیدگی کی آڑ میں مودی سرکار نے ایک بار پھر فن کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا — لیکن اس بار بھارتی عوام چُپ نہیں بیٹھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز، اداس چہروں اور ٹوٹے دلوں کی بھرمار ہے۔ کہیں ایک خاتون آنسو چھپاتی نظر آتی ہیں، تو کہیں کوئی نوجوان وی پی این سیٹ کرنے کی ترکیبیں پوچھ رہا ہے۔ وجہ؟ پاکستانی ڈراموں کی بندش! View this post on Instagram A post shared by Kaynaat Kapoor (@_.misskapoor_) "پتہ نہیں اب کیا کریں گے؟ پاکستان کے ڈرامے ہماری عادت بن چکے تھے، اب شام کا وقت کیسے گزرے گا؟" نہ کوئی "ہمسفر"، نہ "پیارے افضل"، نہ "تنہاائیاں" جیسی کہانیاں۔ بھارتی شائقین کو جو معیار پاکستان کے ڈراموں میں ملتا تھا، وہ اپنی اسکرینوں سے غائب ہو گیا ہے ایک صارف نے لکھا: "کیا کسی کو پتہ ہے اب پاکستانی ڈرامے کس سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں؟ VPN کون سا بہتر ہے؟" کہا جاتا ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، لیکن لگتا ہے کہ بی جے پی حکومت ہر بار فن کی طاقت سے خوفزدہ ہو جاتی ہے۔ ادھر نادیہ خان کا کہنا ہے: "پہلگام حملے کا مقصد صرف کشیدگی پھیلانا نہیں تھا، بلکہ اس کا ایک ہدف پاکستانی ڈراموں کو بند کروانا بھی تھا۔" مگر شائقین نے بھی حوصلہ نہیں ہارا۔ دل میں پاکستانی کہانیوں کی تڑپ ہے، اور ہر ممکن طریقے سے وہ دوبارہ ان ڈراموں تک رسائی چاہتے ہیں — کیونکہ یہ صرف اسکرپٹ نہیں، بلکہ جذبات، ثقافت، اور سچائی کی جھلک ہے۔ بندشوں کے باوجود، پاکستانی ڈرامے دلوں میں زندہ ہیں — اور بھارتی عوام کی پسندیدگی اس بات کا ثبوت ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

عائشہ گل کو شوبز میں کیسے مقبولیت حاصل ہوئی؟ اداکارہ کے اہم انکشافات

بلراج ساہنی، جنہیں دلیپ کمار کے قد کا اداکار کہا گیا

دل نہیں ٹوٹا شوہر کا روڈ حادثہ میں انتقال ہو گیا تھا، عائشہ گل

’انسانوں جیسے لوگ‘ ڈرامہ کے بعد مقبولیت ملی، عائشہ گل

بھارت سے کشیدگی پر خاموشی، جنت مرزا پر تنقیدوں کے تیر برسنے لگے

مریم نفیس اپنے بیٹے سمیت پی ایس ایل دیکھنے پہنچ گئیں

ہانیہ عامر کی انسٹاگرام پر خود سے متعلق جھوٹی پوسٹ کی تردید

ہانیہ عامر اور علی ظفر سمیت پاکستانی فنکاروں کے انسٹا اکاؤنٹس انڈیا میں بلاک: ’ایسے فیصلے صرف نفرت میں اضافہ کریں گے‘

اب ہم شام کیسے گزاریں گے۔۔ پاکستانی ڈراموں کی بندش سے بھارتیوں میں مایوسی کی لہر دوڑنے لگی

کبھی نہیں جاؤں گا۔۔ فہد مصطفیٰ نے ندا یاسر کے شو میں شرکت نہ کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

آپ کتنا گر سکتے ہیں یہ تو اب پتا چل رہا ہے۔۔ جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی اداکاروں کا جوابی وار

بھارتی گانوں کی نشریات بند کردی گئیں

کینسر کو شکست دینے کے بعد بھی طبی پیچیدگیاں ہیں، اسما عباس کا انکشاف

امبر خان نے شادی کے بعد ظلم و زیادتی پر خاموشی توڑ دی

ایمن اور منال تنقید کی زد میں، سوشل میڈیا پر چرچے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی