کرکٹ ورلڈ کپ: بابر اعظم اور محمد رضوان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ


آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں پاکستان کی انڈیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔اب سے کچھ دیر قبل تک پاکستان نے 28 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے ہیں۔ وکٹ پر بابر اعظم اور محمد رضوان موجود ہیں۔سنیچر کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ٹاس جیت کر انڈیا کے کپتان روہت شرما نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارے لیے ایک خواب ہے اور ہم سب اس کا تجربہ کرنے جا رہے ہیں۔ اوس بھی ایک عنصر ہو گا اس لیے ہم ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے ہیں۔‘گرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ’ہم بھی پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔ ہم نے دو اچھی فتوحات حاصل کیں ہیں۔ مومینٹم بہت زیادہ ہے اور ہم اسے برقرار رکھیں گے۔‘پاکستان کی اننگزورلڈ کپ کے اس اہم ترین میچ میں پاکستانی اوپنرز اپنی روایتی سوچ کے ساتھ ہی میدان میں اترے۔ اپنی بقا کی جدوجہد کرتی ون ڈے کرکٹ میں جہاں ہر ٹیم اپنے کھیل میں جارحیت لے آئی ہے، پاکستانی تھنک ٹینک اسی پرانی سوچ کو اپنائے ہوئے ہے۔ابتدا میں امام احق نے محمد سراج کو ایک اوور میں تین چوکے لگائے تو لگا کہ شاید آج گرین شرٹس مختلف اپروچ کے ساتھ میدان میں اتری ہے لیکن جلد ہی یہ خیال بھولنا پڑا کیونکہ جہاں انڈین پیسرز نے بہترین لائن و لینتھ پر بولنگ کی وہیں پاکستانی اوپنرز بھی دفاعی پوزیشن پر رہے۔ پاکستان کو اپنا پہلا نقصان آٹھویں اوور میں اٹھانا پڑا اور عبداللہ شفیق 24 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔اس کے بعد امام الحق بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور ہاردک پانڈیا کی ایک باہر جاتی گیند پر ڈرائیو کھیلنے کی کوشش میں وکٹ کیپر کے ایل راُہل کو کیچ پکڑا بیٹھے۔ انہوں نے 38 گیندوں پر 36 رنز بنائے جس میں چھ چوکے شامل تھے۔سٹیڈیم میں وہ مناظر بھی دیکھنے لائق رہے جب پاکستانی بیٹرز کے چوکوں پر انڈین شائقین کو سانپ سونگھ جاتا تھا۔آج کے میچ کے لیے انڈیا نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور ایشان کشن کی جگہ اوپنر شبھمن گل کی واپسی ہوئی ہے جبکہ پاکستان نے اپنا وننگ کمبی نیشن برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں آج تک پاکستان نے انڈیا کو نہیں ہرایا۔ دونوں کے درمیان اب تک ون ڈے ورلڈ کپ میں سات میچ ہو چکے ہیں جس میں تمام میچوں میں انڈیا کو فتح حاصل ہوئی ہے۔پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس وقت انڈیا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ ’ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)پاکستان کی پلیئنگ الیونعبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، حارث رؤف۔انڈیا کی پلیئنگ الیونروہت شرما (کپتان)، شبھمن گِل، وراٹ کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہُل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، شاردُل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، محمد سراج۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 89 رنز پر ڈھیر کر دیا

'آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں'، شاہد آفریدی کی شیکھردھون کو چائے کی دعوت

موسم کھلاڑیوں کو متاثر نہیں کرتا، فخر زمان

محمد عامر نے منصوبہ بندی کے تحت بابراعظم کو آؤٹ کیا، یونس خان

پاکستان بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 25 مئی سے ہوگا

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی

شاہد آفریدی نے رضوان کو اہم مشورہ دے دیا

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: شیڈول میں تبدیلی کا امکان

بھارت کی نئی چال! پاکستان ہاکی ٹیم شدید مشکل میں

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا

کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

شاہد آفریدی کا پہلگام واقعے پر بھارت کے جھوٹے الزامات پر شدید ردعمل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی