پرویز خٹک کی جماعت ایک مذاق کے علاوہ کچھ نہیں: امیر مقام


مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ ’پاکستان تحریک انصاف (پارلیمنٹیرینز) ایک مذاق ہے۔ خود ان کے حلقے کے لوگ مذاق اڑا رہے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ لوگ پی ٹی آئی کے نام کی تبدیلی سے انہیں قبول کریں گے۔‘امیرمقام نے اردو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے تمام مسائل کا واحد حل صاف اور شفاف الیکشن ہیں جو ہر صورت ہونے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ ’جنوری میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے انتخابی سرگرمیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔ اس لیے میرا خیال ہے کہ مارچ کے فورا بعد انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔‘ کیا پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین سے اتحاد ممکن ہے؟لیگی رہنما نے موقف اپنایا کہ ’پرویز خٹک اور محمود خان دونوں سابق وزرائے اعلٰی رہ چکے ہیں مگر صوبے میں آپ ان کی کارکردگی دیکھ لیں تو آپ کو کچھ نظر نہیں آئے گا، عوام میں شعور آچکا ہے وہ کھوکھلے نعروں سے دھوکہ کھانے والے نہیں ہیں۔‘امیر مقام نے مزید کہا کہ ’مسلم لیگ ن کا کسی سے اتحاد کرنے کا فیصلہ قبل ازوقت ہے کیونکہ قائد محمد نواز شریف کے واپسی کے بعد اس پر مشاورت ہوگی۔ متعدد سیاسی رہنما ہماری پارٹی میں شمولیت کے منتظر ہیں۔‘کیا ناراض لیگی رہنماؤں کو منایا جائے گا؟اردو نیوز کے سوال پر امیر مقام نے کہا کہ ’میاں محمد نواز شریف نے جن رہنماؤں کو سب سے زیادہ نوازا انہوں نے پارٹی کو بدلے میں کیا دیا، یہ سوال ان سے ہونا چاہیے؟ جو لوگ آج پارٹی سے گلے شکوے کر رہے ہیں انہوں نے مشکل حالات میں خود کو پارٹی سے الگ کیا اب ایسے لوگوں کو کیوں اہمیت دی جائے۔‘ کیا نواز شریف کی واپسی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے؟امیر مقام کے مطابق ’نواز شریف نے نہ علاج پر جاتے وقت کسی سے ڈیل کی اور نہ واپسی پر کسی سے ڈیل کی ہے، ملک کو اس وقت ایک مخلص لیڈر کی ضرورت ہے جس کے لیے نواز شریف آرہے ہیں اور یہ مطالبہ صرف عوام کا ہے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’نواز شریف کو جب نکالا گیا تو انہوں نے کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی، عمران خان کو نواز شریف سے سیکھنا چاہیے تھا۔ نواز شریف کو کوئی کلین چٹ نہیں ملی صرف ضمانت ملی ہے جو ہر کسی کا حق ہے۔‘امیر مقام کے مطابق ’نواز شریف نے نہ علاج پر جاتے وقت کسی سے ڈیل کی اور نہ واپسی پر کسی سے ڈیل کی ہے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا امیر مقام نے کہا کہ ’نواز شریف کے استقبال کے لیے لاکھوں کارکنوں کا قافلہ لاہور جائے گا کل پہلے مرحلے میں پشاور کے کارکن ٹرین کے ذریعے لاہور کی طرف روانہ ہوں گے، اس کے بعد موٹروے سے ہر ڈویژن سے الگ الگ کارکنوں کا قافلہ اپنے قائد کے استقبال کے لیے جائے گا۔‘مسلم لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام نے بتایا کہ ’پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پہلے شرطیں لگایا کرتے تھے کہ میاں صاحب واپس نہیں آئیں گے، اب وہی لوگ نواز شریف کی واپسی کا سن کر ڈیل کا الزام لگارہے ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’انڈیا کو بھرپور جواب‘، وزیراعظم کا آج یومِ تشکر منانے کا اعلان

پاکستان کے شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو خاموش کیا: وزیراعظم

وزیراعظم کا دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان

اسحاق ڈار کا سعودی ڈپٹی وزیر خارجہ سے رابطہ، امن کے فروغ کے لیے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا

دو جوہری طاقتوں کے بیچ پہلی ڈرون جنگ: کیا پاکستان اور انڈیا کے درمیان روایتی لڑائی میں نئے اور خطرناک باب کا آغاز ہو چکا ہے؟

پاکستان انڈیا کے ساتھ جامع مذاکرات کا خواہاں ہے، عالمی برادری مزید کشیدگی روکنے میں کردار ادا کرے: دفترِ خارجہ

پاکستان کے شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو ایسا خاموش کیا: وزیراعظم

پاکستان انڈیا مذاکرات کا ممکنہ ایجنڈا: ’کشمیر اور دریائے سندھ کے مسائل کو حل کرنا ہوگا‘

سیالکوٹ میں پاک فوج کے جوانوں پرپھول نچھاور کیے گئے

اقوام متحدہ اورعالمی ادارے بھارت سے جواب طلب کریں، بلاول بھٹو

پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر تمام قسم کی پروازوں کے لیے بحال

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی ریلیاں

پاکستان اور بھارت کا سیز فائر پر اتفاق ہوگیا، وزیراعظم

ساڑھے 4 بجے سے پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا: اسحاق ڈار

پاکستان اور انڈیا میں مکمل اور فوری جنگ بندی ہو گئی، پاکستان اور انڈیا کی تصدیق

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی