وزیراعظم کا دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان


وزیراعظم شہبا شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر آج (اتوار) ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن کی جارحیت کو مؤثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی، ہم اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، جس نے ہمیں سرخرو فرمایا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن مکمل تیاری کے ساتھ اپنے دفاع کو یقینی بنایا۔شہباز شریف نے کہا کہ قوم بالخصوص علمائے کرام کل پورے ملک میں اجتماعی دعاﺅں اور نوافل کا اہتمام کریں، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور شہدائے اور غازیوں کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

الحمداللہ، افواج پاکستان نےقوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا: ڈی جی آئی ایس پی آر

صفیہ، منٹو کی زندگی کا ایک حقیقی کردار جو کسی افسانے کا موضوع نہ بن سکا

پاکستان کیلئے انٹرنیشنل ایئر لائنز کا فضائی آپریشن بحال

پاکستان جنگ بندی پر عمل پیرا ہے، انڈیا نے خلاف ورزی کی تو جواب دیں گے: پاکستانی فوج

صدرٹرمپ کی پیشکش کو جنوبی ایشیا میں پائیدار قیام امن کیلئے اہم سمجھتا ہوں: وزیراعظم

’کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے وعدے پر سختی سے عمل پیرا ہیں تاہم فریق مخالف نے خلاف ورزی کی تو بھرپور جواب دیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

سیز فائر کی درخواست پاکستان نے نہیں بلکہ اس خواہش کا اظہار انڈیا کی جانب سے کیا گیا تھا: ڈی جی آئی ایس پی آر

سیز فائر کی درخواست پاکستان نے نہیں بلکہ جنگ بندی کی خواہش کا اظہار انڈیا کی جانب سے کیا گیا تھا: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نے دو مقامات پر انڈیا کے ایس 400 بیٹری سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا: ڈی جی آئی ایس پی آر

رفال طیارے ’گرائے جانے‘ سے متعلق سوال پر انڈین ایئر مارشل کا جواب: ’نقصانات لڑائی کا حصہ ہیں‘

انڈین ڈرون کی زد میں آنے والا چِپس فروش حیدر علی، ’آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا‘

’تاریخی فتح‘، پاکستان کے مختلف شہروں میں جشن

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت سے تعاون کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

مشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر، ملک بھر میں ریلیاں اور جشن

مودی حکومت کا جنگ بندی تسلیم کر کے بھی شرائط سے انحراف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی