مشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر، ملک بھر میں ریلیاں اور جشن


بھارت کو مؤثر اور منہ توڑ جواب دینے پر افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور تشکر کے طور پر ملک بھر کے شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے، سبز ہلالی پرچموں کی بہار نظر آئی اور فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔بلوچستان کے ضلع حب میں پاکستان کی تاریخی کامیابی اور بھارت کی پسپائی پر یومِ تشکر منایا گیا۔ ہزاروں شہری قومی پرچم تھامے ریلی میں شریک ہوئے اور وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں بھی عوام نے افواجِ پاکستان کے دفاعی کارناموں کو سراہتے ہوئے زبردست ریلی نکالی۔ شرکاء نے کہا کہ پاک فضائیہ نے معصوم شہداء کا بدلہ لیا اور دشمن کو بھرپور جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ملاکنڈ، بٹ خیلہ اور درگئی میں شہریوں نے ریلیاں نکال کر پاک فوج کے حق میں پرجوش نعرے لگائے اور کہا کہ دشمن کی ہر جارحیت کا جواب بھرپور قوت سے دیا جائے گا۔آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں جماعت اسلامی سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے یومِ تشکر ریلیاں نکالی گئیں۔ آزادی چوک میں ہونے والی مرکزی ریلی میں شرکاء نے پاک فضائیہ کے اقدام کو مودی کے غرور کا خاتمہ قرار دیا اور کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔سندھ کے شہر کشمور میں بھی بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر عوام نے علمدار چوک تک فلک شگاف نعروں کے ساتھ ریلی نکالی۔ حاجی عبدالرؤف کھوسو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”پاک فوج دنیا کی بہادر ترین فوج ہے اور ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔“شہدادکوٹ اور نصیرآباد میں لغاری محلہ سے پریس کلب تک ہونے والی ریلی میں شہریوں نے بھارت مخالف نعرے لگائے اور کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔راجن پور میں وکلاء، تاجر، اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں اسپتال چوک سے کچہری چوک تک ریلی نکالی، بھنگڑے ڈالے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ساہیوال کے ضلع کونسل ہال سے ڈی سی چوک تک الفتح ریلی نکالی گئی، جہاں شرکاء نے ”پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد“ کے نعرے لگائے۔ ملک بھر میں جاری ان ریلیوں نے دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان ایک متحد قوم ہے، جو اپنی فوج پر ناز کرتی ہے اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

قصور: بھارتی جارحیت سے شہید پاکستانیوں کی غائبانہ نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں، زمینی حقائق کیا ہیں؟

پاکستان نے جنگ بندی کی درخواست نہیں کی: ڈی جی آئی ایس پی آر

عید کا دن، راولپنڈی کی فضا اور دو پائلٹس کی گرفتاری: جب پاکستانی فضائیہ نے پہلی بار انڈیا کا جاسوس طیارہ مار گرایا

امریکہ، سفارتی بیک چینل رابطے اور خطے کے بڑے کھلاڑی: جنگ کے دہانے پر کھڑی دو جوہری طاقتوں کو سیزفائر پر کیسے رضامند کیا گیا

کوئی انڈین پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں، جنگ بندی کی خواہش کا اظہار انڈیا کی جانب سے کیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

الحمداللہ، افواج پاکستان نےقوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا: ڈی جی آئی ایس پی آر

صفیہ، منٹو کی زندگی کا ایک حقیقی کردار جو کسی افسانے کا موضوع نہ بن سکا

پاکستان کیلئے انٹرنیشنل ایئر لائنز کا فضائی آپریشن بحال

پاکستان جنگ بندی پر عمل پیرا ہے، انڈیا نے خلاف ورزی کی تو جواب دیں گے: پاکستانی فوج

صدرٹرمپ کی پیشکش کو جنوبی ایشیا میں پائیدار قیام امن کیلئے اہم سمجھتا ہوں: وزیراعظم

’کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے وعدے پر سختی سے عمل پیرا ہیں تاہم فریق مخالف نے خلاف ورزی کی تو بھرپور جواب دیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

سیز فائر کی درخواست پاکستان نے نہیں بلکہ اس خواہش کا اظہار انڈیا کی جانب سے کیا گیا تھا: ڈی جی آئی ایس پی آر

سیز فائر کی درخواست پاکستان نے نہیں بلکہ جنگ بندی کی خواہش کا اظہار انڈیا کی جانب سے کیا گیا تھا: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نے دو مقامات پر انڈیا کے ایس 400 بیٹری سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا: ڈی جی آئی ایس پی آر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی