
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں سیز فائر کے بعد صورتحال معمول پر آنے لگی، غیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنا شروع کردیا۔ پاک بھارت کشیدہ صورتحال معمول پر آنے کے بعد غیرملکی ایئر لائنز نے پاکستان کیلئے معطل فضائی آپریشن کی بحالی کا اعلان کردیا، 11 مئی سے پاکستان کیلئے دوطرفہ پروازیں بحال ہوں گی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان 6 مئی سے جاری کشیدگی اور 10 مئی کو جنگ بندی کے بعد پاکستان کیلئے غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں بحال ہونا شروع ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق غیرملکی ایئر لائن ’’سلام ایئر‘‘ نے پاکستان کیلئے معطل فضائی آپریشن کی بحالی کا اعلان کردیا۔ ایئر لائن 11 مئی سے پاکستان کیلئے دوطرفہ پروازیں شروع کردے گی۔رپورٹ کے مطابق مسقط سے اسلام آباد، کراچی، ملتان اور سیالکوٹ کیلئے دوطرفہ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔پاک اور بھارت کی 6 روزہ جنگ کے دوران انٹرنیشنل ایئر لائنز نے ملک کے بیشتر شہروں کیلئے اپنی پروازیں بند کردی تھیں۔