جنگ بندی کے بعد پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج اہم گفتگو متوقع


جنگ بندی کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز)کے درمیان آج اہم رابطہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جنگ بندی کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا آج رابطہ ہوگا، پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل راجیو ہاٹ لائن پرساڑھے 11 بجے رابطہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سفارتی اور مشیر قومی سلامتی مذاکرات کا وقت اورمقام طے کریں گے ، جس میں آئندہ کے مذاکرات کے لائحہ عمل اور 10مئی کے سیز فائر فیصلے کی تفصیلات پر غور کیا جائے گا۔یاد رہے بھارت نے سات اور آٹھ مئی کی درمانی شب پھر دراندازی کی کوشش کی اور اسے ‘آپریشن سندھور’ کا نام دیا گیا ، جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور 31 شہری شہید اور کئی زخمی ہوئے۔بعد ازاں پاک فوج کی جانب سے بھارت کے کیخلاف آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا ، جس میں پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈر نے جدید ترین ایس فور ہنڈریڈ ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کرکے بھارت کی فضائی ڈھال پاش پاش کردی جبکہ ناگروٹا میں براہموس میزائل کا ذخیرہ بھسم کردیا اور پاکستان کے عوام پر حملہ کرنے والی ایئربیسز کو ملیامیٹ کردیا گیا۔جس کے بعد ہفتے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہفتے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا۔گذشتہ روز ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح طور پر کہا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ فوجی کشیدگی کے دوران کبھی بھی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

تعلیمی اداروں سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت نے ویٹ سپورٹ پرائس پروگرام کی منظوری دے دی

مصطفیٰ قتل کیس، ملزمان کیخلاف عبوری چالان دوبارہ جمع

پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں 450 ڈاکٹروں کی عارضی تقرری

مذاکرات میں بھارت سے تین نکات پر بات ہو گی، خواجہ آصف

لائیو: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، مارکیٹ میں 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج رابطہ متوقع، کن موضوعات پر بات ہوگی؟

’پاکستانی عوام بھائیوں کی طرح ہیں‘: کیا انڈیا کے ’آپریشن سندور‘ کے بعد ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیا؟

بھارت ہمیں ڈرا نہیں سکتا، ملکی دفاع کرنا خوب جانتے ہیں: عاصم منیر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، مارکیٹ میں 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

جنگ بندی کے بعد پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج اہم گفتگو متوقع

جنگ بندی پر عملدرآمد: پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج رابطہ ہوگا

پاکستان، انڈیا ٹکراؤ: کیا سبق سیکھے جا سکتے ہیں؟ عامر خاکوانی کا کالم

قصور: بھارتی جارحیت سے شہید پاکستانیوں کی غائبانہ نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں، زمینی حقائق کیا ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی