
پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی پر عملدرآمد کا جائزہ لینے اور کشیدگی میں کمی کے لیے دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان آج رابطہ متوقع ہے۔سنیچر کو انڈیا کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان 12 مئی کو دن 12 بجے دوبارہ بات ہوگی۔ سنیچر کو تین بج کر 35 منٹ پر پاکستان او انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان بات ہوئی تھی۔