لائیو: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، مارکیٹ میں 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ


اہم نکات: جنگ بندی پر عملدرآمد: پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج رابطہ ہوگاپاکستان سندھ طاس معاہدے، مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کی روک تھام کو ترجیح دے گا: وزیر دفاعوفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دورے پر روانہاسلام آباد: عدالت کا تعلیمی اداروں میں طلبا کو براہ راست اشیا کی ڈیلیوری روکنے کا حکمپاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، مارکیٹ میں 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہپاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 9 ہزار 475 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ایک ہی دن میں اتنے زیادہ اضافے کے بعد مارکیٹ ایک لاکھ 16 ہزار 650  پوائنٹس پر روک دی گئی۔ ٹریڈنگ کو وقتی طور پر روک دیا گیا تھا اور ساڑھے گیارہ بجے دوباہ آغاز کیا گیا۔جمعے کو مارکیٹ 3 ہزار 647 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ  سات ہزار 174 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔اسلام آباد: عدالت کا تعلیمی اداروں میں طلبا کو براہ راست اشیا کی ڈیلیوری روکنے کا حکماسلام آباد ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں طلبا کو براہ راست اشیا کی ڈیلیوری روکنے کا حکم دیا ہے۔تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام، آگاہی کیلئے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی درخواستاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کے دوران کہا کہ ’طلبا کو براہ راست ڈیلیوریز روکیں، جو سکول کالج عملدرآمد نہیں کرتا اس کے خلاف کارروائی کریں۔‘جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ کوریئر اور ڈلیوری والوں کے ذریعے سکولوں کالجوں میں منشیات پہنچتی ہیں، چیک کر کے بتائیں کہ کن کن سکولوں کالجوں میں کیا کیا ڈلیوریز آتی ہیں۔پاکستان سندھ طاس معاہدے، مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کی روک تھام کو ترجیح دے گا: وزیر دفاعپاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر انڈیا کے ساتھ مذاکرات ہوئے تو پاکستان سندھ طاس معاہدے، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور دہشت گردی کی روک تھام کو ترجیح دے گا۔انہوں نے یہ بات جیو نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انڈیا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیتوں کاعالمی سطح پر اعتراف اور انہیں سراہا گیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ انڈیا کے پالیسی سازوں کو پاکستان کے بھرپور ردعمل کی روشنی میں اپنی پالیسیوں کا ازسرنوجائزہ لینا ہوگا۔جنگ بندی پر عملدرآمد: پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج رابطہ ہوگاپاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی پر عملدرآمد کا جائزہ لینے اور کشیدگی میں کمی کے لیے دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج رابطہ متوقع ہے۔سنیچر کو انڈیا کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان 12 مئی کو دن 12 بجے دوبارہ بات ہوگی۔سنیچر کو تین بج کر 35 منٹ پر پاکستان او انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان بات ہوئی تھی۔  لاہور: وفاقی وزیرداخلہ کی حوالدار محمد نوید کی نماز جنازہ میں شرکتوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں  پاکستان اور انڈیا کے درمیان لڑائی کے دوران جان سے گزرنے والے حوالدار محمد نوید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق پاکستانی فوج کے چاک و چوبند دستے نے حوالدار محمد نوید کے جسد خاکی کو سلامی دی اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ ’شہید حوالدار محمد نوید نے بزدل دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں حوالدار محمد نوید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔‘وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دورے پر روانہوزیراعظم شہباز شریف  کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دورے پر روانہ ہوئے ہیںپیر کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وہ ریاستِ پاکستان کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا  اظہار کریں گے۔ ان کے ہمراہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صوبائی وزیر اور پاکستان آرمی کے سینیئر نمائندے بھی ہوں گے۔وفاقی وزیر ہلاک شدگان کے گھروں، مساجد و دیگر املاک کی بحالی و تعمیرِ نو کا بھی جایزہ لیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مصطفیٰ قتل کیس، ملزمان کیخلاف عبوری چالان دوبارہ جمع

پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں 450 ڈاکٹروں کی عارضی تقرری

مذاکرات میں بھارت سے تین نکات پر بات ہو گی، خواجہ آصف

لائیو: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، مارکیٹ میں 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج رابطہ متوقع، کن موضوعات پر بات ہوگی؟

بھارت ہمیں ڈرا نہیں سکتا، ملکی دفاع کرنا خوب جانتے ہیں: عاصم منیر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، مارکیٹ میں 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

جنگ بندی کے بعد پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج اہم گفتگو متوقع

جنگ بندی پر عملدرآمد: پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج رابطہ ہوگا

پاکستان، انڈیا ٹکراؤ: کیا سبق سیکھے جا سکتے ہیں؟ عامر خاکوانی کا کالم

قصور: بھارتی جارحیت سے شہید پاکستانیوں کی غائبانہ نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں، زمینی حقائق کیا ہیں؟

پاکستان نے جنگ بندی کی درخواست نہیں کی: ڈی جی آئی ایس پی آر

عید کا دن، راولپنڈی کی فضا اور دو پائلٹس کی گرفتاری: جب پاکستانی فضائیہ نے پہلی بار انڈیا کا جاسوس طیارہ مار گرایا

امریکہ، سفارتی بیک چینل رابطے اور خطے کے بڑے کھلاڑی: جنگ کے دہانے پر کھڑی دو جوہری طاقتوں کو سیزفائر پر کیسے رضامند کیا گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی