پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں 450 ڈاکٹروں کی عارضی تقرری


محکمہ صحت پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہنگامی حالات میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کے لیے 450 ڈاکٹروں کو عارضی تقرر کے لیٹرز جاری کر دیے، جن میں مرد و خواتین میڈیکل افسران کے علاوہ 25 کنسلٹنٹ/سینئر رجسٹرارز بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جاری کردہ اسکیم کے مطابق سینئر رجسٹرارز/کنسلٹنٹس کو 10 ہزار روپے جبکہ میڈیکل افسر/خواتین میڈیکل افسر کو ڈیوٹی کے مقرر کردہ اوقات کار آٹھ گھنٹے پورے کرنے پر 8 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس (یو ایچ ایس) لاہور نے پنجاب کے سرکاری و تدریسی ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) کی ہڑتال کی کال کے بعد اب تک ساڑھے 4 ہزار ڈاکٹروں کو رجسٹر کیا ہے، جن میں کنسلٹنٹس، میڈیکل افسران/خواتین میڈیکل افسران شامل ہیں۔پیشرفت سے باخبر ایک عہدیدار نے بتایا امریکا، برطانیہ اور خلیج سمیت پوری دنیا میں ڈاکٹرز کی عارضی تقرری کی جاتی ہے جس کے تحت ضرورت پڑنے پر ہسپتالوں میں اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جاتا ہے، تاہم یہ تقرری عارضی ہوتی ہے اور ان ڈاکٹرز کو مستقل ملازمت نہیں دی جاتی۔محکمہ صحت پنجاب کی جاری کردہ اسکیم میں محض ایک ہفتے کے عرصے میں ہی رجسٹریشن مکمل ہوگئی۔ تاہم عہدیدار نے اسکیم پر اتنا زیادہ اور غیر متوقع ردعمل کو انتہائی پریشان کن رجحان قرار دیا اور کہا کہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں قابل اور تجربہ کار ڈاکٹروں کی ایک بہت بڑی تعداد بے روزگاری کا سامنا کر رہی ہے۔محکمہ پنجاب صحت کی جانب سے یہ عمل اس وقت کیا گیا جب وائی ڈی اے پنجاب نے سہولیات کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاکہ ہسپتالوں کے آؤٹ پیشنٹ (او پی ڈیز) اور ان ڈور ڈپارٹمنٹس میں مریضوں کی بلاتعطل دیکھ بھال کو یقینی بنایا جاسکے۔محکمہ صحت پنجاب کے خط کے مطابق مجاز اتھارٹی نے دی گئی شرائط کے تحت عارضی بنیادوں پر ڈاکٹروں کی بھرتی کی اجازت دینے پر خوشی کا اظہار کیا، ساتھ ہی یو ایچ ایس لاہور کو قوانین کے مطابق سینئر رجسٹرار، کنسلٹنٹس اور میڈیکل افسران کی پوسٹوں کے لیے عارضی ڈاکٹروں کی اہلیت کا تعین کرنے کا مکمل اختیار دیا گیا ہے۔ جاری کردہ اسکیم کے تحت یو ایچ ایس لاہور عارضی ڈاکٹروں کو ٹرشری کیئر یا ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے اختیار میں رکھے گی، جبکہ رجسٹریشن کے لیے درخواست دیتے وقت امیدواروں کو اختیار دیا گیا تھا کہ وہ ضلع کا انتخاب خود کرسکیں جہاں پر وہ تعینات ہونا چاہتے ہیں۔منتخب ڈاکٹرز کو ایک ماہ کے لیے بھرتی کیا جائے گا جس میں ضرورت پڑنے پر توسیع بھی کی جاسکتی ہے، اس دوران انہیں تفویض کردہ شفٹ کے دوران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے ہوں گے اور وہ اپنی حاضری کسی بھی ڈیجیٹل ایپ یا ڈیوائس کے ذریعے لگا سکتے ہیں۔پنجاب بھر میں عارضی بنیادوں پر قابل نرسنگ اسٹاف کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے اور صرف دو دن میں ہی 150 نرسوں نے اسکیم کے لیے رجسٹریشن کروالی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

جنید اکبرعلی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا

شیخ حسینہ مظاہرین پر بے رحمانہ کریک ڈاؤن کی منصوبہ ساز تھیں: پراسکیوٹرز

وزیراعظم سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات، اظہار یکجہتی پر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا

بھارت کے خلاف کامیابی پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور

فضائی آپریشن بحال ہونا شروع، کس ایئرپورٹ پر کیا صورت حال ہے؟

تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی کا خدشہ، طلبہ کو اشیا کی براہ راست ڈیلیوری پر پابندی

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے مابین ہاٹ لائن پر رابطہ

تعلیمی اداروں سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت نے ویٹ سپورٹ پرائس پروگرام کی منظوری دے دی

مصطفیٰ قتل کیس، ملزمان کیخلاف عبوری چالان دوبارہ جمع

پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں 450 ڈاکٹروں کی عارضی تقرری

دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں ہو سکتے، پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا: نریندر مودی

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا تھا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

مذاکرات میں بھارت سے تین نکات پر بات ہو گی، خواجہ آصف

لائیو: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، مارکیٹ میں 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی