شیخ حسینہ مظاہرین پر بے رحمانہ کریک ڈاؤن کی منصوبہ ساز تھیں: پراسکیوٹرز


بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل کرائم ٹریبیونل کے پراسکیوٹر کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ نے گزشتہ سال بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاج مظاہرین کے خلاف خونی کریک ڈاؤن کی منصوبہ بندی کی تھی۔اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2024 میں شیخ حسینہ کی حکومت نے حزبِ اختلاف کو خاموش کرانے کے لیے ایک پرتشدد مہم کا آغاز کیا جس میں 1,400 تک افراد ہلاک ہوئے۔شیخ حسینہ اس وقت انڈیا میں خود ساختہ جلاوطنی گزار رہی ہیں، جہاں وہ طلبا کے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہیلی کاپٹر کے ذریعے فرار ہو کر پہنچ گئی تھیں۔حسینہ واجد پر ’انسانیت کے خلاف جرائم‘ کے الزامات ہیں۔بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل کرائم ٹریبیونل کے چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے صحافیوں کو بتایا کہ ’تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ شیخ حسینہ کم از کم پانچ الزامات میں مجرم پائی گئی ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’حسینہ پر جولائی کے مظاہروں کے قتل میں معاونت، اکسانے، شراکت، سہولت فراہم کرنے، سازش کرنے، اور اجتماعی قتل کو روکنے میں ناکامی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔‘تاج الاسلام نے کہا کہ استغاثہ نے اپنی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے لیے جمع کرا دی ہے، جہاں شیخ حسینہ اور ان کے دو قریبی ساتھیوں، سابق وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال اور سابق پولیس چیف عبداللہ المامون،  پر مقدمہ چلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ’شیخ حسینہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اپنی جماعت کے حامی نیم سرکاری دستوں کو براہ راست احکامات دیے کہ وہ لوگوں کو قتل کریں، انہیں معذور کریں، لاشیں اور یہاں تک کہ زندہ انسانوں کو بھی جلا دیں۔‘حسینہ واجد پر ’انسانیت کے خلاف جرائم‘ کے الزامات ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)آئی سی ٹی عدالت 2009 میں خود شیخ حسینہ نے اس مقصد کے لیے قائم کی تھی کہ 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے دوران پاکستانی فوج کے مبینہ جرائم کی تفتیش کی جا سکے۔تحقیقاتی اداروں نے اپنی تفتیش کے دوران ویڈیو فوٹیج، آڈیو کلپس، شیخ حسینہ کی فون کالز، ہیلی کاپٹر اور ڈرون کی نقل و حرکت کے ریکارڈ، اور کریک ڈاؤن کے متاثرین کے بیانات اکٹھے کیے ہیں۔ہفتہ کے روز بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ کی جماعت ’عوامی لیگ‘ پر پابندی عائد کر دی، جو کہ مقدمے کے فیصلے تک برقرار رہے گی۔حکومت کے مشیر برائے قانون و انصاف محمد نظرالاسلام  نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ فیصلہ ملک کی ’خودمختاری اور سلامتی‘ کے ساتھ ساتھ مظاہرین، مدعیوں اور گواہوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔بنگلہ دیش نے انڈیا سے شیخ حسینہ کی حوالگی کی درخواست کی ہے، لیکن تاحال انڈیا سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

اے این ایف نے کروڑوں مالیت کے منشیات تحویل میں لے لی

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد آٹھ لاکھ سے متجاوز، 10 ارب ڈالر موصول

آپریشن ’بنیان مرصوص‘ انڈیا سے جاری معرکہ حق کا حصہ تھا: آئی ایس پی آر

آپریشن بنیان مرصوص، ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منایا جائے گا، وزیراعظم

وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلئے پیکیج کا اعلان

جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے فارغ؟ کون ہوگا نیا چیئرمین پی اے سی؟

ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرأت و قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، آرمی چیف

جنید اکبرعلی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا

شیخ حسینہ مظاہرین پر بے رحمانہ کریک ڈاؤن کی منصوبہ ساز تھیں: پراسکیوٹرز

وزیراعظم سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات، اظہار یکجہتی پر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا

بھارت کے خلاف کامیابی پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور

فضائی آپریشن بحال ہونا شروع، کس ایئرپورٹ پر کیا صورت حال ہے؟

تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی کا خدشہ، طلبہ کو اشیا کی براہ راست ڈیلیوری پر پابندی

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے مابین ہاٹ لائن پر رابطہ

تعلیمی اداروں سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی