اے این ایف نے کروڑوں مالیت کے منشیات تحویل میں لے لی


اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سمیت ملک کے دیگرشہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 16 کروڑ 54لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات تحویل میں لے لی۔ اے این ایف کے کراچی دفتر سے جاری اعلامیے میں ترجمان نے بتایا کہ تعلیمی اداروں اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اعلامیے کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1943.706 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت 16 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ڈی ایچ اے ڈی ایچ اے کراچی (چھوٹا بخاری) میں 2 موٹر سائیکل سواروں سے 1 کلوگرام آئس برآمد کی گئی جبکہ بلوچستان کےعلاقے سارانان، ضلع پیشن میں حمید کراس کے قریب کارروائی کے دوران 1870 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔اعلامیے کے مطابق کچی آبادی، پرانا چمن سے 20 کلوگرام افیون قبضے میں لی گئی، ایک اور کارروائی کے دوران پرانا پسنی روڈ، کوہِ مراد، کیچ کے قریب جھاڑیوں میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 12 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔اعلامیے کے مطابق سرائےعالمگیر، منڈی بہاؤالدین روڈ پر یونیورسٹی کے قریب ملزمان سے 12 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، برآمد شدہ منشیات گاڑی میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ اے این ایف نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا، کاک پل ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب کارروائی کے دوران ہائی ایس اورموٹرسائیکل میں سوارملزمان سے 12 کلو چرس برآمد کی۔اس کے علاوہ آرسی ڈی روڈ حب میں مسافربس سے 10.8 کلو چرس، جنرل بس ٹرمینل پشاور کے قریب افغان باشندے سے 2 پنچنگ پیڈز میں چھپائی گئی 5 کلو آئس جبکہ شاہی قلعہ سرکلرروڈ لاہورکے قریب کارروائی کےدوران ملزمان سے 706 گرام کی 1124 ایکسٹسی گولیاں اور 200 گرام آئس برآمد کی گئی۔مذکورہ کارروائیوں کے دوران ایک خٓاتون سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکےتحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

اے این ایف نے کروڑوں مالیت کے منشیات تحویل میں لے لی

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد آٹھ لاکھ سے متجاوز، 10 ارب ڈالر موصول

آپریشن ’بنیان مرصوص‘ انڈیا سے جاری معرکہ حق کا حصہ تھا: آئی ایس پی آر

آپریشن بنیان مرصوص، ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منایا جائے گا، وزیراعظم

وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلئے پیکیج کا اعلان

جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے فارغ؟ کون ہوگا نیا چیئرمین پی اے سی؟

ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرأت و قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، آرمی چیف

جنید اکبرعلی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا

شیخ حسینہ مظاہرین پر بے رحمانہ کریک ڈاؤن کی منصوبہ ساز تھیں: پراسکیوٹرز

وزیراعظم سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات، اظہار یکجہتی پر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا

بھارت کے خلاف کامیابی پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور

فضائی آپریشن بحال ہونا شروع، کس ایئرپورٹ پر کیا صورت حال ہے؟

تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی کا خدشہ، طلبہ کو اشیا کی براہ راست ڈیلیوری پر پابندی

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے مابین ہاٹ لائن پر رابطہ

تعلیمی اداروں سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی