تعلیمی اداروں سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ


اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیاء کی ڈلیوری روکنے کا حکم دیتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں اور کالجز کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام اور آگاہی کیلئے معلومات تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔ دوران سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کیا آپ کو معلوم ہےکہ منشیات اسکولوں اور کالجوں میں داخل کیسے ہوتی ہے؟ کوریئر اور ڈلیوری والوں کے ذریعے اسکول، کالج میں منشیات پہنچتی ہیں۔فاضل جج کا کہنا تھا چیک کرکے بتائیں کہ کن کن اسکولوں کالجوں میں کیا کیا ڈلیور کیا جاتا ہے، بچے پیزا وغیرہ منگواتے ہیں ساتھ منشیات بھی منگوا لیتے ہیں، جتنے ڈلیوری والے براہ راست اسکولوں اور کالجوں میں ڈلیوری پہنچا رہے ہیں اس پر پابندی لگانی ہے، اس پر عملدرآمد کر کے آئندہ تاریخ پر رپورٹ پیش کی جائے۔جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے چیک کریں کن کن اسکولوں اور کالجوں میں کثرت سے براہ راست ڈلیوریز ہو رہی ہیں، طلبہ کو براہ راست اشیا کی ڈلیوریز روکی جائیں، جو اسکول یا کالج اس پر عملدرآمد نہیں کرتا اس کے خلاف کارروائی کریں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیاء کی ڈلیوری روکنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔ جبکہ عدالت نے نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل کی تشکیل سے متعلق رپورٹ سیکرٹری کابینہ سے طلب کرلی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد آٹھ لاکھ سے متجاوز، 10 ارب ڈالر موصول

آپریشن ’بنیان مرصوص‘ انڈیا سے جاری معرکہ حق کا حصہ تھا: آئی ایس پی آر

آپریشن بنیان مرصوص، ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منایا جائے گا، وزیراعظم

وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلئے پیکیج کا اعلان

جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے فارغ؟ کون ہوگا نیا چیئرمین پی اے سی؟

ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرأت و قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، آرمی چیف

جنید اکبرعلی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا

شیخ حسینہ مظاہرین پر بے رحمانہ کریک ڈاؤن کی منصوبہ ساز تھیں: پراسکیوٹرز

وزیراعظم سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات، اظہار یکجہتی پر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا

بھارت کے خلاف کامیابی پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور

فضائی آپریشن بحال ہونا شروع، کس ایئرپورٹ پر کیا صورت حال ہے؟

تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی کا خدشہ، طلبہ کو اشیا کی براہ راست ڈیلیوری پر پابندی

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے مابین ہاٹ لائن پر رابطہ

تعلیمی اداروں سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت نے ویٹ سپورٹ پرائس پروگرام کی منظوری دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی