بھارت کے خلاف کامیابی پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور


بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار جنگی کامیابی پر قومی اسمبلی نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ زرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران قرارداد نذیر تارڑ نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ افواج پاکستان نے جدید تکنیکی مہارت سے بھارت کو جارحیت سے باز رکھتے ہوئے اس کے پانچ طیارے مار گرائے جس پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔قرارداد میں مادرِ وطن کے دفاع پر قوم اور افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی ردعمل کو سراہا گیا، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ دارانہ ردعمل کی تعریف کی گئی۔ قرارداد میں شہداء کی قربانیوں کو قومی اتحاد و فخر کی علامت قرار دیا گیا، پاکستان کو مشکل وقت میں سہارا دینے والے دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا۔قرارداد میں خطے میں امن کے لیے پُرامن مذاکرات پر زور دیا گیا، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا، پاکستان کے آبی حقوق کے تحفظ کو قومی سلامتی کا حصہ قرار دیا گیا، قومی اسمبلی نے آئینی کردار نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مذمت کرتا ہے، حکومت پاکستان عالمی سطح پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف تمام قانونی و سفارتی اقدامات کرے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد آٹھ لاکھ سے متجاوز، 10 ارب ڈالر موصول

آپریشن ’بنیان مرصوص‘ انڈیا سے جاری معرکہ حق کا حصہ تھا: آئی ایس پی آر

آپریشن بنیان مرصوص، ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منایا جائے گا، وزیراعظم

وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلئے پیکیج کا اعلان

جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے فارغ؟ کون ہوگا نیا چیئرمین پی اے سی؟

ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرأت و قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، آرمی چیف

جنید اکبرعلی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا

شیخ حسینہ مظاہرین پر بے رحمانہ کریک ڈاؤن کی منصوبہ ساز تھیں: پراسکیوٹرز

وزیراعظم سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات، اظہار یکجہتی پر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا

بھارت کے خلاف کامیابی پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور

فضائی آپریشن بحال ہونا شروع، کس ایئرپورٹ پر کیا صورت حال ہے؟

تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی کا خدشہ، طلبہ کو اشیا کی براہ راست ڈیلیوری پر پابندی

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے مابین ہاٹ لائن پر رابطہ

تعلیمی اداروں سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت نے ویٹ سپورٹ پرائس پروگرام کی منظوری دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی