صدرٹرمپ کی پیشکش کو جنوبی ایشیا میں پائیدار قیام امن کیلئے اہم سمجھتا ہوں: وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا امن و سلامتی کیلئے مل کر کام کرتے رہے ہیں، باہمی مفادات کے تحفظ اور فروغ کیلئے قریبی تعاون کیا ہے۔ اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ امریکی صدرکی قیادت اور عالمی امن کیلئے اُن کے عزم پربےحد مشکور ہوں اور صدرٹرمپ کی پیشکش کو جنوبی ایشیا میں پائیدار قیام امن کیلئے اہم سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا امن و سلامتی کیلئے مل کر کام کرتے رہے ہیں، باہمی مفادات کے تحفظ اور فروغ کیلئے قریبی تعاون کیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں پاکستان کو ایک مضبوط شراکت دارملا ہے، اسٹریٹیجک شراکت داری کو نئی جہت ملےگی اوردوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، یہ تعاون صرف تجارت اور سرمایہ کاری تک محدود نہیں، ہر شعبے میں ہوگا۔دوسری جانب دفتر خارجہ نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان بھارت تعلقات سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے امریکاسمیت دیگر دوست ممالک کے تعمیری کردار کو سراہا۔ترجمان کا کہنا تھاکہ جنگ بندی کے حالیہ معاہدے میں امریکا کا کردار قابلِ تحسین ہے، صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا ہمیشہ سے مؤقف ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا لازم ہے۔ترجمان نے بتایاکہ پاکستان امریکا سے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، پاکستان علاقائی امن، سلامتی اور خوشحالی کیلئے عالمی برادری سے رابطے میں رہے گا۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کرانے کے بعد مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر کے قدیم تنازع کا کوئی حل نکل سکتا ہے تو وہ دونوں ملکوں سے مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مذاکرات میں بھارت سے تین نکات پر بات ہو گی، خواجہ آصف

لائیو: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، مارکیٹ میں 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج رابطہ متوقع، کن موضوعات پر بات ہوگی؟

بھارت ہمیں ڈرا نہیں سکتا، ملکی دفاع کرنا خوب جانتے ہیں: عاصم منیر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، مارکیٹ میں 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

جنگ بندی کے بعد پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج اہم گفتگو متوقع

جنگ بندی پر عملدرآمد: پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج رابطہ ہوگا

پاکستان، انڈیا ٹکراؤ: کیا سبق سیکھے جا سکتے ہیں؟ عامر خاکوانی کا کالم

قصور: بھارتی جارحیت سے شہید پاکستانیوں کی غائبانہ نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں، زمینی حقائق کیا ہیں؟

پاکستان نے جنگ بندی کی درخواست نہیں کی: ڈی جی آئی ایس پی آر

عید کا دن، راولپنڈی کی فضا اور دو پائلٹس کی گرفتاری: جب پاکستانی فضائیہ نے پہلی بار انڈیا کا جاسوس طیارہ مار گرایا

امریکہ، سفارتی بیک چینل رابطے اور خطے کے بڑے کھلاڑی: جنگ کے دہانے پر کھڑی دو جوہری طاقتوں کو سیزفائر پر کیسے رضامند کیا گیا

کوئی انڈین پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں، جنگ بندی کی خواہش کا اظہار انڈیا کی جانب سے کیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

الحمداللہ، افواج پاکستان نےقوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا: ڈی جی آئی ایس پی آر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی