اے آر رحمان کا اہلیہ سے طلاق کے بعد دکھ بھرے پیغام، مداح غمگین


بھارت کے مشہور موسیقار و گلوکار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اے آر رحمان کی جانب سے بھی طلاق کی تصدیق کے ساتھ ایک دکھ بھرا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز سائرہ بانو کی وکیل کی جانب سے سائرہ کی 29 برس کی شادی کے بعد اے آر رحمان سے راہیں جدا کرنے کی اطلاع دی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ یہ مشکل فیصلہ ان کے تعلقات میں پیچیدگی کے باعث باہمی رضامندی سے لیا گیا ہے جس پر اے آر رحمان کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔اے آر رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں لکھا کہ انہوں نے امید کی تھی کہ یہ رشتہ (شادی) 30 برس بھی پورے کرے گا لیکن ہر چیز کو ایک دن اختتام پر پہنچنا ہوتا ہے۔آے آر رحمان نے اس مشکل وقت میں ان کے خاندان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے اور انکا ساتھ دینے پر اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں کیونکہ ٹوٹے ہوئے دل واپس جُڑ نہیں سکتے۔یاد رہے کہ بھارتی موسیقار و گلوکار اے آر رحمان 1995 میں سائزہ بانو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جن سے ان کے 3 بچے بھی ہیں۔ موسیقار کے مداحوں کی جانب سے دونوں کیلئے نیک تمناؤں اور شادی کی 3 دہائیوں بعد علیحدگی پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اداکارہ حنا بیات کا طلاق سے متعلق اہم بیان

ایشوریا رائے اور ابھیشیک میں علیحدگی، امیتابھ بچن بھی بول پڑے

فریدہ شبیر کا اپنے شوہر شبیر جان سے متعلق ہوشربا انکشافات

فریدہ شبیر کا اپنے شوہر شبیر جان کے متعلق ہوشربا انکشافات

معروف انڈین موسیقار اے آر رحمان اور اہلیہ سائرہ بانو کے درمیان 29 برس بعد علیحدگی

ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کے معاملے پر بلآخر امیتابھ بچن نے خاموشی توڑ دی

اپنے خاندان پر بات نہیں کرتا لیکن.. امیتابھ بچن نے بیٹے اور بہو کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سب کے منہ بند کردیے

امید تھی کہ سب سے زیادہ بزنس کرے گی لیکن۔۔ بھارت کی سب سے مہنگی فلم بنانے والوں کو کتنا نقصان ہوا؟

یہ ریلیز کب ہوگا بتا دیں۔۔ کیا عائزہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ نیا پروجیکٹ سائن کرلیا؟

اے آر رحمان نےمجھ سے معافی کیوں مانگی؟ بادشاہ کا بڑا دعویٰ

نکاح کے وقت قاضی نے ایسا کیا پوچھ لیا کہ شبیر جان تنگ آگئے تھے؟ فریدہ شبیر نے پورا واقعہ سنا دیا

اے آر رحمان نے مجھے خود فون کیا اور کہا کہ.. آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار نے بادشاہ سے کس بات کی معافی مانگی؟

سونیا حسین کی فلم “ببلی/بابر” کانز ورلڈ فیسٹیول کے لئے منتخب

بازل فردوس کی فیملی کی تصاویر شیئر کرنیوالوں کو آخری وارننگ

90 کی دہائی میں مشہور فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والی یہ چائلڈ آرٹسٹ آج کل کہاں ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی