بالی ووڈ میں کئی چائلڈ آرٹسٹس نے بچپن میں اپنی کمال اداکاری سے شہرت حاصل کی اور بڑے ہو کر بھی اسے جاری رکھا، لیکن کچھ ایسے بھی چائلڈ آرٹسٹ ہیں جنہوں نے بچپن میں تو بے پناہ مقبولیت حاصل کی مگربڑے ہونے پر وہ انڈسٹری سے غائب ہوگئے۔
بے بی غزالہ، جن کا اصل نام غزالہ سالمین ہے، ان میں سے ایک ہیں۔
90 کی دہائی میں غزالہ بالی ووڈ کی مشہور چائلڈ آرٹسٹ تھیں، اور انہوں نے سلمان خان، شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی ٹی وی سیریلز میں بھی اداکاری کی، لیکن وقت کے ساتھ ان کا کیریئر وہ کامیابی نہیں حاصل کر سکا جو بچپن میں تھا۔
View this post on Instagram A post shared by Gazala غزالة (@gazala.salmin1)
غزالہ سالمین، جنہیں فلم انڈسٹری میں بے بی غزالہ کے نام سے جانا جاتا ہے، ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ ان کی معصومیت اور خوبصورتی نے انہیں جلد ہی فلم انڈسٹری میں جگہ دلائی اور 1993 میں فلم بےدردی کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
1994 میں انہوں نے ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنے پہلے سیریل شریمان شریمتی میں کام کیا، اس کے بعد وہ کئی مشہور ٹی وی شوز کا حصہ بنیں، جن میں بالویر میں ایک چالاک پری کا کردار خاص طور پر مقبول ہوا۔
View this post on Instagram A post shared by Gazala غزالة (@gazala.salmin1)
غزالہ اس وقت نیوزی لینڈ میں مقیم ہیں جہاں وہ مارکیٹنگ کے شعبے میں کام کر رہی ہیں۔ کچھ سال پہلے انہوں نے اردو شاعری کے شو میں حصہ لیا تھا۔ اگرچہ وہ بالی ووڈ میں سرگرم نہیں ہیں، لیکن وہ اپنے پرانے فلمی کیریئر کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔