کیا سلمان خان نے واقعی ایشوریا رائے کا بازو توڑا تھا؟ حقیقت سامنے آگئی


اسٹار کپل ایشوریا اور ابھیشیک کا ازدواجی تعلق ان دنوں خبروں کی زینت بنا ہوا ہے جس میں ایک طرف جہاں دونوں خاندانوں نے تاحال علیحدگی کی تصدیق نہیں کی ہے وہیں دوسری جانب دونوں اداکار بیٹی کی سالگرہ جیسے اہم دن کے موقع پر بھی ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔ ایسے میں ابھیشیک اور ایشوریا کے کئی پرانے انٹرویوز بھی سامنے آرہے ہیں جس کے ذریعے اداکاروں کے ماضی کے تعلقات کو دوری کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔شادی سے قبل ایشوریا اور سلمان کا رومانوی تعلق اور تشدد کی افواہیںبھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائےاپنی شادی سے قبل سلمان خان کے ساتھ رومانوی تعلقات میں رہ چکی ہیں، بتایا جاتا ہے کہ ایشوریا اور سلمان کی دوستی شادی تک جاپہنچی تھی لیکن 2001 میں دونوں کے درمیان دراڑ آگئی اور 2002 میں ایشوریا نے سلمان پر متعدد الزامات عائد کرتے ہوئے ان سے اپنی راہیں جدا کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔حال ہی میں سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے بھی اداکار کی بدسلوکی اور ان کے ساتھ تکلیف دہ تجربات کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’سلمان نے مجھ سمیت ایشوریا کے ساتھ بھی بہت بُرا سلوک کیا، انہوں نے ایشوریا کا کندھا فریکچر کیا تھا ‘۔ایشوریا کا ردعمل؟اسی دوران ایک بار پھر ایشوریا کا بھارتی میڈیا کو دیا گیا ویڈیو انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں اداکارہ نے صحافی سے گفتگو کے دوران اسی موضوع پر گفتگو کی تھی۔اداکارہ نے سلمان خان کی جانب سے کیے گئے تشدد کی افواہوں پر کہا تھا کہ میں اپنے گھر کے باہر سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئی تھی جس پر لوگوں نے من گھڑت کہانیاں بنادی تھیں۔اداکارہ نے کہا تھا کہ ’میں نہیں جانتی کہ لوگ ایسے دعوے کیوں کرتے ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ میں پھسل گئی تھی ‘۔اداکارہ کی وضاحت پر بھارتی میزبان نے ایشوریا سے سوال کیا تھا کہ آپ کا مطلب ہے کہ آپ کے گرنے کا سلمان سے کوئی تعلق نہیں ؟ اس پر ایشوریا نے کہا تھا کہ ’ظاہر ہے ایسا نہیں ہے، اس دن میں بہت تھک چکی تھی اور گرنے کے بعد بے ہوش ہو گئی تھی ‘۔واضح رہے کہ 2000 میں ایشوریا کے پاس متعدد فلمز کی شوٹنگ کا شیڈول تھا اسی دوران اداکارہ تھکن کے باعث پھسل کر سیڑھیوں سے نیچے گرگئی تھیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اداکارہ حنا بیات کا طلاق سے متعلق اہم بیان

ایشوریا رائے اور ابھیشیک میں علیحدگی، امیتابھ بچن بھی بول پڑے

فریدہ شبیر کا اپنے شوہر شبیر جان سے متعلق ہوشربا انکشافات

فریدہ شبیر کا اپنے شوہر شبیر جان کے متعلق ہوشربا انکشافات

معروف انڈین موسیقار اے آر رحمان اور اہلیہ سائرہ بانو کے درمیان 29 برس بعد علیحدگی

ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کے معاملے پر بلآخر امیتابھ بچن نے خاموشی توڑ دی

اپنے خاندان پر بات نہیں کرتا لیکن.. امیتابھ بچن نے بیٹے اور بہو کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سب کے منہ بند کردیے

امید تھی کہ سب سے زیادہ بزنس کرے گی لیکن۔۔ بھارت کی سب سے مہنگی فلم بنانے والوں کو کتنا نقصان ہوا؟

یہ ریلیز کب ہوگا بتا دیں۔۔ کیا عائزہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ نیا پروجیکٹ سائن کرلیا؟

اے آر رحمان نےمجھ سے معافی کیوں مانگی؟ بادشاہ کا بڑا دعویٰ

نکاح کے وقت قاضی نے ایسا کیا پوچھ لیا کہ شبیر جان تنگ آگئے تھے؟ فریدہ شبیر نے پورا واقعہ سنا دیا

اے آر رحمان نے مجھے خود فون کیا اور کہا کہ.. آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار نے بادشاہ سے کس بات کی معافی مانگی؟

سونیا حسین کی فلم “ببلی/بابر” کانز ورلڈ فیسٹیول کے لئے منتخب

بازل فردوس کی فیملی کی تصاویر شیئر کرنیوالوں کو آخری وارننگ

90 کی دہائی میں مشہور فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والی یہ چائلڈ آرٹسٹ آج کل کہاں ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی