احد رضا میرنے رمشا خان سے تعلقات کی افواہوں پر کیا کہا؟


اداکار احد رضا میر نے اپنی نجی زندگی اور ساتھی اداکارہ کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر کسی قسم کی لب کشائی کرنے سے انکار کردیا۔ احد رضا میر کا صحافی ملیحہ رحمان نے انٹرویو کیا جس میں انہوں نے اداکار سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی افواہوں سے متعلق پوچھا۔ملیحہ نے اداکارہ رمشا خان کا نام لیے بغیر سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر آپ کی تصاویر سامنے آتی ہیں جس پر مداحوں کے ذہنوں میں خیال آتا ہے کہ کیا یہ سنگل ہیں؟ یا کیا یہ کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں؟ کیا آپ ان سوالات کے جواب دینا چاہیں گے؟جواب میں احد رضا میر نے کہا میں بور قسم کا انسان ہوں، مجھے نہیں لگتا لوگوں کو میری زندگی کے بارے میں جاننے میں دلچسپی ہوگی، میں چاہتا ہوں میری زندگی نجی رہے اورلوگ وہی سمجھتے ہیں جو وہ سمجھنا چاہیں۔اداکار نے مزید کہا مجھے نہیں لگتا کہ میری کسی تصویر یا سوشل میڈیا پوسٹ پر مجھے کسی کو بھی وضاحت دینے کی کوئی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی تھی۔بعدازاں 2022 میں خبریں سامنے آئیں کہ سجل اور احد کے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن ان افواہوں پر دونوں اداکاروں کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا، نہ ہی سجل اور نہ ہی احد رضا میر نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی۔بظاہر دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے جس کی تصدیق صحافی آمنہ عیسانی بھی کرچکی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اداکارہ حنا بیات کا طلاق سے متعلق اہم بیان

ایشوریا رائے اور ابھیشیک میں علیحدگی، امیتابھ بچن بھی بول پڑے

فریدہ شبیر کا اپنے شوہر شبیر جان سے متعلق ہوشربا انکشافات

فریدہ شبیر کا اپنے شوہر شبیر جان کے متعلق ہوشربا انکشافات

معروف انڈین موسیقار اے آر رحمان اور اہلیہ سائرہ بانو کے درمیان 29 برس بعد علیحدگی

ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کے معاملے پر بلآخر امیتابھ بچن نے خاموشی توڑ دی

اپنے خاندان پر بات نہیں کرتا لیکن.. امیتابھ بچن نے بیٹے اور بہو کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سب کے منہ بند کردیے

امید تھی کہ سب سے زیادہ بزنس کرے گی لیکن۔۔ بھارت کی سب سے مہنگی فلم بنانے والوں کو کتنا نقصان ہوا؟

یہ ریلیز کب ہوگا بتا دیں۔۔ کیا عائزہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ نیا پروجیکٹ سائن کرلیا؟

اے آر رحمان نےمجھ سے معافی کیوں مانگی؟ بادشاہ کا بڑا دعویٰ

نکاح کے وقت قاضی نے ایسا کیا پوچھ لیا کہ شبیر جان تنگ آگئے تھے؟ فریدہ شبیر نے پورا واقعہ سنا دیا

اے آر رحمان نے مجھے خود فون کیا اور کہا کہ.. آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار نے بادشاہ سے کس بات کی معافی مانگی؟

سونیا حسین کی فلم “ببلی/بابر” کانز ورلڈ فیسٹیول کے لئے منتخب

بازل فردوس کی فیملی کی تصاویر شیئر کرنیوالوں کو آخری وارننگ

90 کی دہائی میں مشہور فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والی یہ چائلڈ آرٹسٹ آج کل کہاں ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی