حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں تین دن کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔پابندی کا اطلاق ہفتہ 23 نومبر سے سوموار 25 نومبر تک ہو گا، کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 18ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی۔ فردوس عاشق اعوان استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے مستعفیترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق شرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔