چیمپیئنز ٹرافی، کپ بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچا دیا گیا


آئی سی سی کے تحت دورہ پاکستان کے آخری مرحلے میں کراچی میں موجود چیمپئینز ٹرافی کا کپ بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچا دیا گیا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ٹرافی کا استقبال کیا اس موقع پر کے ایم سی کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔میئر کراچی مرتضی وہاب نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں کامیاب انعقاد کے حوالے سے بھرپور امید کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے پاکستان کا دنیا بھر میں مثبت تاتر جائے گا۔چیمپئنز ٹرافی2025،آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس 26 نومبر کو طلبصوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے عالمی دورے پر نکلی چیمپینز ٹرافی کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، ہماری عوام کرکٹ کے کھیل سے گہرا شغف رکھتی ہے۔قبل ازیں آئی سی سی کے تحت چیمپئینز ٹرافی کو کلفٹن کے علاقے میں نجی تعلیمی درسگاہ لے جایا گیا، اس موقع پر چیمپینز ٹرافی 2017 کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی موجود تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی، سڑک کنارے کچرا پھینکنے پر جرمانہ اور 3 سال قید

پاکستان میں پہلی اے آئی ٹیچر متعارف، نام عینی رکھا گیا

نہم کا امتحان دینے والے طلباء کو عمر حد میں 10 ماہ کی رعایت

چوتھے بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

ویڈیو بیان معاملہ، بشری بی بی کیخلاف دو الگ الگ مقدمات درج

چیمپیئنز ٹرافی، کپ بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچا دیا گیا

غیر رجسٹرڈ سکولوں سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں کا نقصان

تاجکستان کے سفیر کراچی کے تاریخی مقامات کی بحالی کے خواہش مند کیوں ہیں؟

پی ٹی آئی کے سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں،وقاص اکرم

بھارتی سکھ یاتریوں کی واپسی آج ، لاہور میں شاپنگ کی

پی ٹی آئی مرکزی قیادت کی اکثریت کا خود کو بشریٰ بی بی کے بیان سے الگ کرنے کا فیصلہ

9مئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے سزائیں سنا دیں

حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل

لائیو: پی ٹی آئی کا احتجاج، اسلام آباد کے تمام بس اڈے اور چھ موٹرویز بند

لائیو: پی ٹی آئی کا احتجاج، اسلام آباد کے تمام بس اڈے اور چھ موٹرویز آج رات 8 بجے سے بند

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی