دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانا اولین ترجیح ہے: آرمی چیف


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانا اولین ترجیح ہے، استحکام اور سلامتی یقینی بنانے کے لیے امن دشمنوں کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے ملک دشمن نیٹ ورکس کے خاتمے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور خطے میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز کی پیش رفت پر جامع بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور فیلڈ کمانڈرز بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قربانیاں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لگن کی بنیاد ہیں۔انہوں نے ملک دشمن نیٹ ورکس کے خاتمے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔جنرل عاصم منیر نے مادر وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی بے مثال قربانیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قومی لچک، متاثر کن اور غیر متزلزل لگن کی بنیاد ہیں۔انہوں نے ہر قسم کے خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے فوجیوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے غیر قانونی اسپیکٹرم کو ختم کرنے کے لیے فوج کے پختہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے قوم اور اس کی سیکیورٹی فورسز کے اجتماعی عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے مزید کہا کہ بر وقت اور مضبوط آپریشنز کے ذریعے، پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر دیرپا استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے امن کے دشمنوں کا انتھک شکار کرے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان میں احتجاج کے باعث کنٹینرز حاصل کرنے والے پریشان، ’بھاری ڈیمریج کون ادا کرے گا؟‘

سڑکوں کی بندش: لاہور سمیت بڑے شہروں میں پیٹرول کی قلت کا سامنا

ڈی چوک پر رینجرز نے پی ٹی آئی کے مظاہرین کو پیچھے دھکیل کر کنٹرول سنبھال لیا

جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جب نواب آف کالا باغ بیٹے کے ہاتھوں گولیوں کا نشانہ بنے

مریم نواز مری پہنچ گئیں

کراچی کی تاجر برادری کا نئی ائرلائن بنانے کا اعلان، نام کیا ہوگا؟

عمران خان اور علی امین گنڈاپور اہم مقدمہ میں نامزد

اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے نصاب میں اسموگ کو شامل کیا ہے، مریم اورنگزیب

لوگوں کو پیسے دیکر لایاگیا،اپنے بچوں کو احتجاج میں کیوں نہیں لارہے؟عطا تارڑ

خفیہ ہاتھ کے ارادے کچھ اور ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ ہاتھ ہو جائے گا: محسن نقوی

عمران خان کے حکم تک ہم نے واپس نہیں جانا: علی امین گنڈاپور

بیلاروس کیساتھ معاہدوں کو فوری عملی جامہ پہنائیں گے، وزیر اعظم

پی ٹی آئی کے مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے، پولیس کی شدید شیلنگ

لائیو: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی