خفیہ ہاتھ کے ارادے کچھ اور ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ ہاتھ ہو جائے گا: محسن نقوی


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ’پی ٹی آئی قیادت ہم سے بات کرنا چاہتی ہے مگر فساد کی جڑ خفیہ ہاتھ ہے۔‘اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ’کیا سنگجانی جانے کا فیصلہ نہیں ہوا تھا؟ لیکن اس وقت پیچھے ایک خفیہ قیادت ہے جس کے سامنے ان کی پوری قیادت زیرو ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ایک چیز سب پر بھاری ہے، مجھے نہیں پتہ اس نے کب ٹیک اوور کرنا ہے۔ خفیہ ہاتھ کے ارادے کچھ اور ہیں، ان کے ساتھ ہاتھ ہو جائے گا۔‘وزیر داخلہ نے کہا کہ ’ان کا سارا قافلہ خیبرپختونخوا سے آیا ہے۔ پنجاب سے ایک بندہ بھی نظر نہیں آئے گا۔ دو ہزار کے قریب بندہ تربیت یافتہ ہے جن کا بیک گراؤنڈ ہم نے چیک کرا لیا ہے۔‘وفاقی وزیر داخلہ نے الزام عائد کیا کہ ’آنسو گیس کا شیل کس کو مل سکتا ہے، ساڑھے چار ہزار کا ایک شیل آتا ہے۔ ہزاروں میں جو شیل چلے ہیں یہ کہاں سے آئے ہیں یہ خیبرپختونخوا حکومت نے انہیں فراہم کیے ہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’حکومت کسی صورت جانی نقصان نہیں چاہتی۔ مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کو مکمل اختیار دے دیا ہے۔‘دوسری جانب وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کے مطابق وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ’جب تک مطالبات پورے نہیں ہو جاتے، دھرنا جاری رکھیں گے۔‘کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ’ڈی چوک مطلب ڈی چوک، جب تک عمران خان کا حکم نہیں ہو گا واپس نہیں جائیں گے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جب نواب آف کالا باغ بیٹے کے ہاتھوں گولیوں کا نشانہ بنے

مریم نواز مری پہنچ گئیں

کراچی کی تاجر برادری کا نئی ائرلائن بنانے کا اعلان، نام کیا ہوگا؟

عمران خان اور علی امین گنڈاپور اہم مقدمہ میں نامزد

اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے نصاب میں اسموگ کو شامل کیا ہے، مریم اورنگزیب

لوگوں کو پیسے دیکر لایاگیا،اپنے بچوں کو احتجاج میں کیوں نہیں لارہے؟عطا تارڑ

خفیہ ہاتھ کے ارادے کچھ اور ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ ہاتھ ہو جائے گا: محسن نقوی

عمران خان کے حکم تک ہم نے واپس نہیں جانا: علی امین گنڈاپور

بیلاروس کیساتھ معاہدوں کو فوری عملی جامہ پہنائیں گے، وزیر اعظم

پی ٹی آئی کے مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے، پولیس کی شدید شیلنگ

لائیو: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاک فوج نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی چوک کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

بیرون ملک فراڈ کے شکار پاکستانی ہم وطنوں کو فیس بک کے ذریعے پھنسانے لگے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی