کراچی کی تاجر برادری کا نئی ائرلائن بنانے کا اعلان، نام کیا ہوگا؟


شہر قائد کی تاجر برادری کی جانب سے نئی ایئرلائن بنانے کا اعلان کردیا گیا۔ ’’ایئر کراچی‘‘ کے نام سے نئی فضائی کمپنی کراچی کی تاجر برادری کی جانب سے بہت ہی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ نئی ایئر لائن کے نام ’’ایئر کراچی‘‘ کو ایس ای سی پی نے بھی رجسٹرڈ کرلیا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدرحنیف گوہر نے میڈیا ٹاک میں بتایا کہ ایئر کراچی کے لائسنس کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست ارسال کردی گئی ہے۔ ایئر کراچی کے لیے پہلے مرحلے میں 3 طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ائیر کراچی میں سی او کے منصب پر سدرن کمانڈر ائیر وائس مارشل عمران کو مقرر کیا گیا ہے جب کہ عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، ایس ایم تنویر ایئر کراچی کے شئیر ہولڈرز ہیں۔حنیف گوہر نے بتایا کہ بشیر جان محمد ، خالد تواب، زبیر طفیل ،حمزہ تابانی بھی ائیر کراچی کے شیئر ہولڈرز ہیں۔ نئی فضائی کمپنی کا لائسنس چند دنوں میں حاصل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ ائیر کراچی 5 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے شروع کی جارہی ہے، جس میں فی شیئر ہولڈرز کا حصہ 5 کروڑ روپے ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان میں احتجاج کے باعث کنٹینرز حاصل کرنے والے پریشان، ’بھاری ڈیمریج کون ادا کرے گا؟‘

پی ٹی آئی کے بارے میں دو ٹوک فیصلے کا وقت آگیا، عرفان صدیقی

سڑکوں کی بندش: لاہور سمیت بڑے شہروں میں پیٹرول کی قلت کا سامنا

پاکستانیوں کو ویزا کیوں نہیں دیا جا رہا؟ یو اے ای کے قونصل جنرل کی وضاحت

ڈی چوک پر رینجرز نے پی ٹی آئی کے مظاہرین کو پیچھے دھکیل کر کنٹرول سنبھال لیا

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کب ہوگی؟ بیرسٹرگوہر کا بڑا بیان

جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جب نواب آف کالا باغ بیٹے کے ہاتھوں گولیوں کا نشانہ بنے

مریم نواز مری پہنچ گئیں

کراچی کی تاجر برادری کا نئی ائرلائن بنانے کا اعلان، نام کیا ہوگا؟

عمران خان اور علی امین گنڈاپور اہم مقدمہ میں نامزد

اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے نصاب میں اسموگ کو شامل کیا ہے، مریم اورنگزیب

لوگوں کو پیسے دیکر لایاگیا،اپنے بچوں کو احتجاج میں کیوں نہیں لارہے؟عطا تارڑ

خفیہ ہاتھ کے ارادے کچھ اور ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ ہاتھ ہو جائے گا: محسن نقوی

عمران خان کے حکم تک ہم نے واپس نہیں جانا: علی امین گنڈاپور

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی