بانی پی ٹی آئی کی رہائی کب ہوگی؟ بیرسٹرگوہر کا بڑا بیان


چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کے لیے بہت پُرامید ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے لکھا کہ ’حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بے گناہ لوگوں پر مقدمہ درج کرنے سے باز رہے۔‘انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی کارکنان، سپورٹرز سے اپیل کرتا ہوں اپنی جدوجہد میں پرامن رہیں۔‘پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور مظاہرین کی آمد کے پیش نظر ڈی چوک اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جب کہ ڈی چوک کی طرف بڑھنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کی ریلی کی قیادت کرنے والوں سمیت اہم رہنماؤں کی گرفتاری کی بھی ہدایات کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد ڈی چوک پر احتجاج اور دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام رہنماؤں، اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں کو احتجاج میں شرکت کی ہدایت کی تھی۔بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر کے پی، پنجاب سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوئے تاہم حکومت نے کئی مقامات پر کنٹینرز لگا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ اس کے باوجود پی ٹی آئی کے احتجاجی قافلہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور و دیگر کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد کی جانب گامزن اور پشاور موڑ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا۔گزشتہ روز اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے اور حکومت کی جانب سے انہیں پشاور موڑ نہیں سنگجانی میں احتجاج یا دھرنا دینے کی پیشکش کی گئی تھی اور یہ بھی پیغام دیا گیا تھا کہ پیغام دیا گیا اسیران کی رہائی کیلئے کمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کااعلان

لائیو: عمران خان سنگجانی میں دھرنے پر آمادہ تھے، بشریٰ بی بی نے انکار کیا، بیرسٹر سیف

پاکستان میں احتجاج کے باعث کنٹینرز حاصل کرنے والے پریشان، ’بھاری ڈیمریج کون ادا کرے گا؟‘

پی ٹی آئی کے بارے میں دو ٹوک فیصلے کا وقت آگیا، عرفان صدیقی

سڑکوں کی بندش: لاہور سمیت بڑے شہروں میں پیٹرول کی قلت کا سامنا

پاکستانیوں کو ویزا کیوں نہیں دیا جا رہا؟ یو اے ای کے قونصل جنرل کی وضاحت

ڈی چوک پر رینجرز نے پی ٹی آئی کے مظاہرین کو پیچھے دھکیل کر کنٹرول سنبھال لیا

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کب ہوگی؟ بیرسٹرگوہر کا بڑا بیان

جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جب نواب آف کالا باغ بیٹے کے ہاتھوں گولیوں کا نشانہ بنے

مریم نواز مری پہنچ گئیں

کراچی کی تاجر برادری کا نئی ائرلائن بنانے کا اعلان، نام کیا ہوگا؟

عمران خان اور علی امین گنڈاپور اہم مقدمہ میں نامزد

اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے نصاب میں اسموگ کو شامل کیا ہے، مریم اورنگزیب

لوگوں کو پیسے دیکر لایاگیا،اپنے بچوں کو احتجاج میں کیوں نہیں لارہے؟عطا تارڑ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی