لائیو: عمران خان سنگجانی میں دھرنے پر آمادہ تھے، بشریٰ بی بی نے انکار کیا، بیرسٹر سیف


وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات اور صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ’بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا ہے۔‘منگل کی شام بیرسٹر سیف نے نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان سنگجانی میں دھرنے پر آمادہ تھے لیکن بشریٰ بی بی نے جگہ کی تبدیلی کے حوالے سے انکار کر دیا۔‘انہوں نے کہا کہ ’ہمارا مطالبہ تھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے لیکن ابھی تک اس معاملے میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔‘’عمران خان کی رہائی قانونی طریق کار سے ہونی ہے لیکن اس پروسیجر کا بٹن حکومت کے پاس ہے۔ کیونکہ یہ مقدمات حکومت ہی کی جانب سے درج کرائے گئے ہیں۔‘منگل شام 6 بج کر 14 منٹمظاہرے میں جان سے جانے والے3 رینجرز اہلکاروں کی نمازِ جنازہ اداپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ’اسلام آباد میں مظاہرے کے دوران شہید رینجرز کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔‘آئی ایس پی آر کے مطابق ’شہید رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ  چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔‘ نمازجنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’سیاسی مفادات کے حصول کے لیے پاکستان کسی فساد اور خونریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔‘منگل شام 8 بج کر تین منٹاسلام آباد میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادار بدھ کو بند رہیں گےضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں تیسرے روز بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بدھ کو بھی بند رہیں گے۔تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیصلے کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہو گا۔منگل شام 7 بج کر 30 منٹپاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کے خلاف پولیس کے ممکنہ کریک ڈاؤن کے پیش نظر  بلیو ایریا اور اس کے اطراف رہائشی سیکٹرز میں رینجرز نے پیٹرول پمپس بند کروانا شروع کر دیے ہیں۔ میلوڈی پیٹرول پمپ، بلیو ایریا ،کھڈا مارکیٹ،ایف سکس میں موجود پیٹرول پمپس رینجرز اہلکاروں نے بند کرا دیے۔اہم نکات:آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ شرپسندوں سے اسلام آباد آج ہی خالی کروایا جائے گاقانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔جو اب تک نہیں پہنچ پائے وہ بھی ڈی چوک پہنچیں: عمران خانمظاہرے میں جان سے جانے والے3 رینجرز اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادامنگل شام 7 بجے اسلام آباد شرپسندوں سے آج ہی خالی کروایا جائے گا: آئی جی اسلام آبادآئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ شرپسندوں سے اسلام آباد آج ہی خالی کروایا جائے گا۔آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی فورسز کے تازہ دم دستے ڈی چوک بھیج  دیے ہیں۔راولپنڈی ڈویژن کی تمام نفری اسلام آباد طلب کر لی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب، سی پی او راولپنڈی ،ڈی پی او اٹک سمیت اہم افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے ملحقہ سیکٹرز میں مارکیٹیں بند کرانا شروع کر دی ہیں۔منگل شام 6 بج کر 40 منٹپی ٹی آئی کا احتجاج، ڈی چوک میں اس وقت کیا ہو رہا ہے؟قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔وزیراعلٰی علی امین گنڈا پور اور عمران خان کی اہلیہ کا کنٹینر ابھی ڈی چوک تک نہیں پہنچا۔ پولیس کی جانب سے کنٹینر کو سیونتھ ایونیو کی جانب دھکیل دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان کی اہلیہ اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بغیر آگے بڑھنے سے انکار کر دیا ہے۔پی ٹی آئی کے کارکنان نے ڈی چوک سے کنٹینر ہٹانے کی کوشش کی تھی جس کے بعد پولیس نے علاقہ خالی کرا لیا اور اس وقت وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سُنی جا رہی ہیں۔منگل سہ پہر 4 بج کر 53 منٹپولیس نے ڈی چوک خالی کرا لیا، جناح ایونیو پر شیلنگپولیس نے ڈی چوک کو مکمل خالی کرا لیا ہے اور مظاہرین کو ارجینٹینا پارک کی جانب دھکیل دیا ہے۔مظاہرین نے ڈی چوک سے کنٹینرز ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے جس پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کر کے انہیں روکنے کی کوشش کی گئی۔اُدھر جناح ایونیو پر بھی پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کر کے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ذوالفقار علی بھٹو کا ٹرائل سیاسی ٹرائل کی کلاسک مثال ہے، جسٹس منصور علی شاہ

علی امین گنڈاپور کی قافلے سے بھاگنے کی کوشش، مشتعل مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پر بوتل مار دی

لائیو: ڈی چوک مظاہرین سے خالی، اطراف میں رینجرز اور پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، فساد کے پیچھے ایک عورت ہے: وزیر داخلہ

شیخ وقاص اکرم کی کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل

بانی پی ٹی آئی سنگجانی میں دھرنا دینے پر آمادہ تھے,بشریٰ بی بی نے انکار کر دیا، بیرسٹر سیف

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

’بی بی‘ لاشیں لینے آئی ہیں، کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے: وزیر داخلہ

ہتھنی مدھوبالا کو اس کی بہنوں کے پاس سفاری پارک کیوں منتقل کیا گیا؟ جانیے وجہ

حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کااعلان

لائیو: عمران خان سنگجانی میں دھرنے پر آمادہ تھے، بشریٰ بی بی نے انکار کیا، بیرسٹر سیف

پاکستان میں احتجاج کے باعث کنٹینرز حاصل کرنے والے پریشان، ’بھاری ڈیمریج کون ادا کرے گا؟‘

پی ٹی آئی کے بارے میں دو ٹوک فیصلے کا وقت آگیا، عرفان صدیقی

سڑکوں کی بندش: لاہور سمیت بڑے شہروں میں پیٹرول کی قلت کا سامنا

پاکستانیوں کو ویزا کیوں نہیں دیا جا رہا؟ یو اے ای کے قونصل جنرل کی وضاحت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی