ہتھنی مدھوبالا کو اس کی بہنوں کے پاس سفاری پارک کیوں منتقل کیا گیا؟ جانیے وجہ


ہتھنی مدھوبالا کو کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے زیر انتظام کراچی زولوجیکل گارڈن سے اس کی بہنوں کے پاس شہر کے وسیع و عریض رقبے پر پھیلے سفاری پارک منتقل کردیا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ماہرین اور کے ایم سی افسران کی موجودگی میں اینیمل ویلفیئر آرگنائزیشن فور پاز انٹرنیشنل کی ٹیم نے مدھوبالا کو پہلے 4 ٹن وزنی مضبوط کنٹینر میں سوار کیا اور پھر اس کنٹینر کو کرین کی مدد سے سفاری پارک منتفل کیا۔فور پاز ٹیم کے سربراہ عامر خلیل نے کہا کہ یہ آپریشن ہم نے کامیابی کے ساتھ سرانجام دیا ہے اور اس وقت یہ جانور سفاری پارک میں آکے پرسکون ہے، یہ اس کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔رپورٹ کے مطابق مدھوبالا کو کراچی چڑیا گھر سے بذریعہ لیاری ایکسپریس وے سفاری پارک پہنچایا گیا، اس دوران ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی، 4 گھنٹے کی محنت کے بعد مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کیا گیا جہاں اس کی تواضع پھلوں سے کی گئی۔جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک کارکن نے مدھوبالا کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے عمل کو غیر تسلی بخش اور جانور کی ذہنی صحت کے لئے غیر موزوں قرار دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فور پاز انٹرنیشنل ٹیم نے مدھوبالا کو کراچی چڑیا گھر سے کراچی سفاری پارک منتقل کرنے کی تیاریوں کی تصاویر جاری کی تھیں۔فور پاز کی ٹیم نے ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہماری سائٹ پر موجود ٹیم آخری کاموں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے، ہتھنی مدھوبالا کے لیے سوئمنگ پول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ ہتھنی نقل مکانی کے لیے ڈرائیونگ روٹ کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے، سڑکوں کے اوپر بجلی کی تاروں کے باعث ٹرک اور ٹرانسپورٹ کے آسانی سے گزرنے کے لیے مناسب کلیئرنس بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس نوعمر ہتھنی مدھوبالا اپنی دیرینہ ساتھی نور جہاں کے انتقال کے بعد سے کراچی چڑیا گھر میں تنہا رہ گئی تھی، بیمار نور جہاں نے 22 اپریل کو اپنی آخری سانسیں لیں جب کہ تالاب میں گرنے کے بعد طویل عرصے سے علیل ہتھنی کی حالت مزید خراب ہوگئی تھی۔نور جہاں کی موت نے مدھوبالا کی صحت اور زندگی کے لیے تشویش میں اضافہ کر دیا تھا، ماہرین نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اسے فوری طور پر سفاری پارک منتقل کر دیا جائے جہاں دو اور ہاتھی بھی موجود ہیں۔اس کے بعد اینیمل ویلفیئر آرگنائزیشن فور پاز انٹرنیشنل کی ایک ٹیم ہاتھی کی منتقلی کے سلسلے میں حکام کی مدد کے لیے کراچی پہنچی تھی، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے کہا تھا کہ مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کرنا ایک بہت مشکل کام ہے۔مشکلات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ایک بہت بڑا جانور ہے جس کا وزن 2 ہزار کلو گرام سے زیادہ ہے، اسے ایک کنٹینر میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے، اس کام کے لیے مہارت اور سائنسی تحقیق کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے کہا تھا کہ مدھوبالا کو شفٹ کرنے کا منصوبہ فور پاز کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے اور اس پر کام جاری ہے، اسے ایک کنٹینر کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔اس وقت کنٹینر کا جاری کردہ خاکہ ظاہر کرتا تھا کہ یہ 5 ہزار 880 ملی میٹر چوڑا اور 3 ہزار 150 ملی میٹر لمبا ہوگا۔نورجہاں اور مدھوبالا دونوں کو 2 دیگر ہاتھیوں کے ساتھ بہت چھوٹی عمر میں 2010 میں تنزانیہ میں پکڑ کر ان کی ماؤں سے الگ کر دیا گیا تھا اور ایک متنازع معاہدے کے تحت کراچی لایا گیا تھا۔پاکستان کے چڑیا گھروں پر اکثر جانوروں کی نگہداشت کو نظر انداز کرنے کا الزام لگتا رہا ہے اور 2020 میں ایک عدالت نے دارالحکومت اسلام آباد میں موجود واحد چڑیا گھر کو ناقص انتظامات اور جانوروں کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے کے سبب بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلیو ایریا میں پولیس آپریشن، بشریٰ بی بی کیساتھ موجود لوگ منتشر، سینکڑوں گرفتار

تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا اعلان

ذوالفقار علی بھٹو کا ٹرائل سیاسی ٹرائل کی کلاسک مثال ہے، جسٹس منصور علی شاہ

قانون نافذ کرنے والے ادارے پٹرولیم مصنوعات کی ریٹیلرز تک بلا تعطل نقل و حمل یقینی بنائیں،اوگرا

علی امین گنڈاپور کی قافلے سے بھاگنے کی کوشش، مشتعل مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پر بوتل مار دی

لائیو: ڈی چوک مظاہرین سے خالی، اطراف میں رینجرز اور پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، فساد کے پیچھے ایک عورت ہے: وزیر داخلہ

شیخ وقاص اکرم کی کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل

بانی پی ٹی آئی سنگجانی میں دھرنا دینے پر آمادہ تھے,بشریٰ بی بی نے انکار کر دیا، بیرسٹر سیف

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

’بی بی‘ لاشیں لینے آئی ہیں، کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے: وزیر داخلہ

ہتھنی مدھوبالا کو اس کی بہنوں کے پاس سفاری پارک کیوں منتقل کیا گیا؟ جانیے وجہ

حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کااعلان

لائیو: عمران خان سنگجانی میں دھرنے پر آمادہ تھے، بشریٰ بی بی نے انکار کیا، بیرسٹر سیف

پاکستان میں احتجاج کے باعث کنٹینرز حاصل کرنے والے پریشان، ’بھاری ڈیمریج کون ادا کرے گا؟‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی